25.7 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

اپوزیشن لیڈر اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان اہم ملاقات

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ مشاورت کرکے معاملات آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

دونوں راہنماؤں نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہماری ملاقات اچھی رہی۔ ہم نے ایک دوسرے کو سنا۔ ہم نے اس پر مکمل اتفاق کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن کی جماعتوں کو اکٹھا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس ہوگی۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اے پی سی اور رہبر کمیٹی کے اجلاس بلائے جائیں گے۔آل پارٹیز کانفرنس میں تمام جماعتیں شامل ہوں گی۔ انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چینی کا بحران اس حکومت کے دور میں آیا، تیل کی قیمتیں دنیا میں زمین پر پاکستان میں آسمان پر چلی گئی ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمیں تحفظات اور شکایات دور کرنے کی ضرورت ہے، اس کے بعد ہم کوئی مشترکہ اور مستحکم حکمت عملی بناسکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے اپوزیشن کی چھوٹی پارٹیوں کی مشاورت بلائیں گے۔ اس کے بعد دونوں بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی سے رابطہ قائم کیا جائے گا۔

بعدازاں مولانا فضل الرحمن نے چھوٹی جماعتوں کو مشاورت کی دعوت دے دی۔ ان جماعتوں میں جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، جمعیت اہلحدیث، جمعیت علمائے پاکستان اور قومی وطن پارٹی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو مسلم لیگ ن سے کافی شکوے اور شکایات تھیں۔ انہوں نے اس کا اظہار کئی مواقع پر کیا۔ چند دن قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں نواز شریف نے ان سے فون پر گفتگو کی، جس میں انہیں راضی کرنے کی کوششیں ہوئیں۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے