28.2 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

گوگل پِکسل 4a، ایک زبردست اسمارٹ فون

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

گوگل پِکسل 4a اٹھائيے، آپ کو کوئی خاص فون نہیں لگے گا۔ 5.8 انچ فون کی اسکرین روشن تو ضرور ہے لیکن سام سنگ نوٹ 20 الٹرا یا آئی فون 11 میکس جیسی ڈيوائسز کے سامنے حقیر سی لگتی ہے۔ پکسل 4a کا کیس بھی پلاسٹک کا ہے اور اس میں وہ مضبوطی بھی نظر نہیں آتی جو دوسرے فونز میں ہے، پھر یہ واٹر پروف بھی نہیں ہے۔ بلکہ اس میں تو وائرلیس چارجنگ بھی نہیں ہے۔ یعنی کاغذ پر دیکھیں تو یہ تمام خامیاں اس میں موجود ہیں لیکن کچھ دن اس فون کے استعمال نے ثابت کیا ہے کہ اس فون کو بنانے میں گوگل کی توجہ وہیں تھی، جہاں کسی بھی فون کو بناتے ہوئے کمپنی کی ہونی چاہیے – یعنی اُن پہلوؤں پر کہ جو فون کو واقعی قابلِ استعمال بناتے ہیں۔

پانچ اونس وزنی پِکسل 4a اسنیپ ڈریگن 730G پروسیسر رکھتا ہے جو دوسری ڈیوائسز کے 855s کا تو مقابلہ نہیں کر سکتا ہے لیکن آپ جو کچھ کرنا چاہتے ہیں، وہ سب کام بخوبی کر سکتا ہے۔ اوریجنل پکسل 4 کی طرح اس میں 6 جی بی ریم ہے اور اس میں آپ کو اینڈرائیڈ کا وہ تجربہ ملے گا جو کبھی سست پڑتا یا دھچکے لیتا نظر نہیں آئے گا۔ جو خامیاں ہیں، وہ اس کی قیمت پوری کر دیتی ہے یعنی صرف 350 ڈالرز۔ اس کے مقابلے میں دوسری ڈیوائسز 1,000 ڈالرز سے اوپر کی ہیں اس لیے آپ کم قیمت پر بہت زیادہ توقعات ویسے ہی نہیں لگائیں گے۔

کئی لحاظ سے پِکسل 4a آپ کو کچھ سال پہلے کے عمدہ ترین فونز جیسا لگے گا۔ ‏2,390 ضرب 1,080 اسکرین، سیلفی کیمرے کے لیے ہول-پنچ کٹ اور نیچے ایک ہیڈ فون جیک بھی، جو آجکل شاذ و نادر ہی ملتا ہے۔ پچھلے حصے میں فنگر پرنٹ ریڈر بھی ہے۔ چہرہ پہچاننے کی ٹیکنالوجی بھی خوب کام کرتی ہے بلکہ آپ نے ماسک پہنا ہوا ہو تب بھی پہچان لیتی ہے۔

کیمرا دیکھیں تو یہ 12 میگا پکسل کا ہے، ڈجیٹل اسٹیبلائزیشن اور HDR فنکشن کے ساتھ۔ ہو سکتا بہت سارے صارفین کو وائیڈ لینس اور پورٹریٹ کیمروں کی کمی محسوس ہو، جو آجکل ہر مہنگے فون میں آ رہے ہیں لیکن صرف ایک کیمرا لگانے پر واقعی گوگل کو دادا دینی چاہیے کیونکہ صرف ایک کیمرے کا رزلٹ بھی کمال کا ہے۔ تصویریں حقیقت کے بہت قریب تر اور بہت شارپ نظر آتی ہیں۔ وڈیو 4K تک ریکارڈ کی جا سکتی ہے یا پھر آپ 1080p پر 120 فریم فی سیکنڈ کی زبردست ریکارڈنگ کر سکتے ہیں۔ بلاشبہ بڑے فونز کیمرے کے معاملے میں 4a کو ہرا دیں گے لیکن اس کام کے لیے وہ سینکڑوں ڈالرز اوپر بھی تو لیتے ہیں۔

پِکسل 4a کی بیٹری ذرا کم ہے، 3,140mAh، لیکن پھر بھی یہ پکسل 4 سے زیادہ چلتی ہے۔ عام استعمال پر یہ بغیر ریچارج کے فون کو پورا دن چلاتی ہے، بلکہ اگر بہت زیادہ کیمرا استعمال کر رہے ہیں تب بھی۔

مختصراً یہ کہ آپ کے پیسوں کا بہترین نعم البدل ہے۔ آپ بڑے فونز کے مقابلے میں آدھی سے بھی کم قیمت پر بہت ساری عمدہ خصوصیات اس فون میں پائیں گے۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے