15.6 C
Islamabad
بدھ, مارچ 3, 2021

بٹ کوائن یا پاکستان: کون زیادہ بجلی کھاتا ہے؟

تازہ ترین

شاہد آفریدی کی ‘برتھ ڈے ٹوئٹ’، کہیں ریکارڈ نہ بدل جائے؟

شاہد آفریدی نے 25 سال پہلے اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں صرف 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جو کرکٹ تاریخ کی تیز...

یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فتح ہوگی، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن رہنما اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اپنے ہی اراکین...

بھارت سے کپاس کی درآمد کا امکان، ٹیکسٹائل ملز ناخوش

لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی بحالی کے بعد پاک-بھارت تعلقات کی مرحلہ وار بحالی کا امکان ہے اور ہو سکتا ہے کہ...

پاکستان اضافی بجلی سے بٹ کوائن بنا کر اپنا تمام قرضہ اتار سکتا ہے

حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کی ضرورت سے زیادہ بجلی پوری ہو رہی ہے تو آخر پاکستان بٹ کوائن مائننگ...
- Advertisement -

پاکستان کی کُل سالانہ کھپت سے بھی زیادہ بجلی بٹ کوائن مائننگ پر خرچ ہوتی ہے۔ یہ حیران کُن انکشاف کیمبرج یونیورسٹی کی ایک حالیہ تحقیق میں ہوا ہے۔

کسی بھی کرپٹو کرنسی کو بنانے کا عمل "مائننگ” کہلاتا ہے، اس عمل میں ٹرانزیکشنز کی تصدیق کے لیے بہت زیادہ کمپیوٹر کیلکولیشنز کی ضرورت پڑتی ہے اس لیے یہ عمل بہت زیادہ بجلی کھاتا ہے۔

کیمبرج تحقیق کہ اس وقت سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ‘بٹ کوائن’ کی مائننگ پر سالانہ 121.36 ٹیرا واٹ آورز (TWh) بجلی خرچ ہو رہی ہے، جب تک بٹ کوائن کی قدر میں نمایاں کمی نہیں ہوگی، تب تک یہ کھپت کم ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

یہ بجلی کتنی زیادہ ہے؟ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان کی کُل سالانہ بجلی کھپت 90 TWh ہے یعنی صرف بٹ کوائن مائننگ کے عمل میں پاکستان کی کُل کھپت سے زیادہ بجلی خرچ ہوتی ہے۔

اِس وقت 1 بٹ کوائن کی قیمت 48 ہزار امریکی ڈالرز ہے۔ حال ہی میں الیکٹرک کاریں بنانے والے معروف ادارے ‘ٹیسلا’ کی جانب سے اس اعلان کے بعد تو بٹ کوائن کو پر ہی لگ گئے ہیں، جس کے مطابق اس نے 1.5 ارب ڈالرز کے بٹ کوائن لے رکھے ہیں اور مستقبل میں ادائیگی کےذریعے بٹ کوائن کے استعمال پر بھی غور کر رہا ہے۔

لیکن جیسے جیسے اس کی قیمت بڑھ رہی ہے، مائن کرنے والے زیادہ سے زیادہ مشینیں لگا کر بٹ کوائن حاصل کرنا چاہ رہے ہیں، یوں بجلی کی کھپت مزید بڑھ رہی ہے۔

البتہ رپورٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ معمولی سی عادات اپنا کر بہت سی بجلی بچائی جا سکتی ہے جیسا کہ صرف امریکا میں ہر وقت آن رہنے والی ڈیوائسز کو بند کر کے ہی اتنی بجلی بچے گی جتنی سال بھر کے لیے پوری دنیا میں بٹ کوائن مائننگ کے لیے کافی ہوگی۔

مزید تحاریر

شاہد آفریدی کی ‘برتھ ڈے ٹوئٹ’، کہیں ریکارڈ نہ بدل جائے؟

شاہد آفریدی نے 25 سال پہلے اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں صرف 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جو کرکٹ تاریخ کی تیز...

یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فتح ہوگی، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن رہنما اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اپنے ہی اراکین...

بھارت سے کپاس کی درآمد کا امکان، ٹیکسٹائل ملز ناخوش

لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی بحالی کے بعد پاک-بھارت تعلقات کی مرحلہ وار بحالی کا امکان ہے اور ہو سکتا ہے کہ...

پاکستان اضافی بجلی سے بٹ کوائن بنا کر اپنا تمام قرضہ اتار سکتا ہے

حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کی ضرورت سے زیادہ بجلی پوری ہو رہی ہے تو آخر پاکستان بٹ کوائن مائننگ...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے