36 C
Islamabad
جمعہ, جون 18, 2021

سینیٹ کی ہار پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کو شارٹ واک میں تبدیل کردے گی، فواد چودھری

تازہ ترین

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...
- Advertisement -

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف بآسانی 28 سے 30 نشستیں اپنے نام کرکے سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف سینٹ کے انتخابات میں 28 سے 30 نشستیں حاصل کر کے سینٹ کی سب سے بڑی جماعت ہوگی۔ دوسری طرف مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی نابالغ قیادت کو احساس ہوگا کہ تیل کس بھاؤ ہے۔ جلسوں، بیانات اور استعفوں کے بعد لانگ مارچ خالی شارٹ واک رہ جائے گا، امید ہے ان جماعتوں کے اراکین اب نئی قیادت لائیں گے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوئی انوکھا ملک نہیں ہے جہاں سینیٹ میں پیسے چل رہے ہیں۔ امریکہ جیسا ملک جس کی 300 سالہ تاریخ ہے وہاں 100 سالوں سے یہ بحث چلتی آرہی ہے کہ سینیٹ بلینیئر کلب بن گیا ہے لہٰذا اس کا طریقہ کار تبدیل کیا جائے۔ دوسری طرف ہندوستان میں 1974 سے یہی بات زیر بحث ہے کہ انتخابات کا طریقہ کار تبدیل کیا جائے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ریفارمز لانا ہی اس کا ایک واحد حل ہے، آپ کب تک ایسے لوگوں کو پکڑتے رہیں گے جہاں پیسے دینے والا اور لینے والا دونوں راضی ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ 19 تاریخ سے اجلاس دوبارہ شروع ہورہے ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ سیاسی قیادت ساتھ بیٹھے اور ریفارمز کرنے کے لیے تیار ہوجائیں۔

خیال رہے کہ چاروں صوبوں میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ کا عمل شام کو مکمل ہوگا جبکہ سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کو چاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔ پولنگ کا مقرر کردہ وقت صبح 9 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

مزید تحاریر

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے