13.3 C
Islamabad
بدھ, مارچ 3, 2021

اسپین میں 12 ویں صدی کا مسلم حمام دریافت ہو گیا

تازہ ترین

شاہد آفریدی کی ‘برتھ ڈے ٹوئٹ’، کہیں ریکارڈ نہ بدل جائے؟

شاہد آفریدی نے 25 سال پہلے اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں صرف 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جو کرکٹ تاریخ کی تیز...

یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فتح ہوگی، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن رہنما اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اپنے ہی اراکین...

بھارت سے کپاس کی درآمد کا امکان، ٹیکسٹائل ملز ناخوش

لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی بحالی کے بعد پاک-بھارت تعلقات کی مرحلہ وار بحالی کا امکان ہے اور ہو سکتا ہے کہ...

پاکستان اضافی بجلی سے بٹ کوائن بنا کر اپنا تمام قرضہ اتار سکتا ہے

حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کی ضرورت سے زیادہ بجلی پوری ہو رہی ہے تو آخر پاکستان بٹ کوائن مائننگ...
- Advertisement -

جنوبی اسپین کے شہر اشبیلیہ میں 12 ویں صدی کا مسلمانوں کا بنایا ہوا ایک حمام دریافت ہو گیا ہے۔

یہ دراصل شہر کی مشہور طعام گاہ ‘جیرالڈا’ کی دیواروں اور چھتوں سے نمودار ہوا ہے۔

مالکان کا کہنا ہے کہ گزشتہ موسمِ گرما میں مقامی سڑک کی تعمیر اور کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کو غنیمت جانتے ہوئے انہوں نے طعام گاہ کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرنے کی ٹھانی، جس پر وہ عرصے سے غور کر رہے تھے۔

یہ طعام گاہ 1923ء سے اس خاندان کی ملکیت ہے اور تب سے ہی یہ کہا جاتا تھا کہ یہ پرانے زمانے میں ایک حمام تھا۔ لیکن زیادہ تر لوگ یہی سمجھتے تھے کہ یہ اسلامی طرزِ تعمیر پر بنی ہوئی ایک عمارت ہے جو اتنی زیادہ پرانی نہیں ہے۔

چار مالکان میں سے ایک انتونیو کاسترو کہتے ہیں کہ یہ تو پہلے ہی کہا جاتا تھا کہ یہ دراصل ایک حمام تھا، لیکن تمام مؤرخ اس پر متفق نہیں تھے۔ بہرحال، جب ہم نے تزئین و آرائش کا کام کیا تو ایک ماہرِ آثارِ قدیمہ کی مدد سے یہ حمام دریافت ہو گیا۔

ماہر آثار قدیمہ الوارو ہیمینیز بھی اس طعام گاہ کے حوالے سے کی جانے والی باتوں سے آگاہ تھے لیکن وہ بھی اکثریت کی طرح انہیں افواہیں سمجھتے تھے لیکن پچھلے سال جولائی میں جب ان کی ٹیم نے چھت کے پلاسٹر کی صفائی کا کام شروع کیا تو انہیں آٹھ کونوں والے ستارے کی شکل کا روشن دان نظر آیا۔ "جیسے میں میں نے یہ دیکھا، میں سمجھ گیا کہ کون سی جگہ ہے۔ یہ حمام کے سوا کچھ اور نہیں ہو سکتا۔”

پھر 12 ویں صدی میں خلافتِ موحدین کے زمانے کا حمام دریافت کر لیا گیا۔ موحدین کی حکومت اسپین اور پرتگال کے علاوہ شمالی افریقہ کے بڑے رقبے پر بھی پھیلی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورے جزیرہ نما اسپین کے معلوم حماموں میں سب سے زیادہ محفوظ اور آراستہ و پیراستہ حمام لگتا ہے۔ یہاں ہر جگہ مکمل طور پر مزیّن ہے اور خوش قسمتی سے یہ جگہ زمانے کی دست برد سے بچی ہوئی بھی ہے۔

اس کی دیواروں پر کونوں والے ستارے اور آٹھ پنکھڑیوں والے پھولوں کی اشکال موجود ہیں اور یہ دونوں ڈیزائن باہم ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں اور مختلف جغرافیائی اشکال بناتے ہیں۔

گو کہ ابھی اس کا بہت سا کام باقی ہے لیکن اس طعام گاہ کی مرمت مکمل ہو چکی ہے اور توقع ہے کہ دو یا تین ہفتوں میں اسے کھول دیا جائے گا۔

کاسترو اور ان کے ساتھی جیرالڈا کی طویل تاریخ میں ایک نیا باب کھلتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ یہ ویسے ہی ایک مشہور طعام گاہ تھی لیکن 12 ویں صدی کے حمام کے طور پر اس کی شہرت مزید بڑھے گی۔

مزید تحاریر

شاہد آفریدی کی ‘برتھ ڈے ٹوئٹ’، کہیں ریکارڈ نہ بدل جائے؟

شاہد آفریدی نے 25 سال پہلے اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں صرف 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جو کرکٹ تاریخ کی تیز...

یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فتح ہوگی، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن رہنما اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اپنے ہی اراکین...

بھارت سے کپاس کی درآمد کا امکان، ٹیکسٹائل ملز ناخوش

لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی بحالی کے بعد پاک-بھارت تعلقات کی مرحلہ وار بحالی کا امکان ہے اور ہو سکتا ہے کہ...

پاکستان اضافی بجلی سے بٹ کوائن بنا کر اپنا تمام قرضہ اتار سکتا ہے

حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کی ضرورت سے زیادہ بجلی پوری ہو رہی ہے تو آخر پاکستان بٹ کوائن مائننگ...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے