13.3 C
Islamabad
بدھ, مارچ 3, 2021

انگلینڈ کی ‘دی ہنڈریڈ’ کے لیے بابر اعظم سمیت کئی کھلاڑیوں کے نام سامنے

تازہ ترین

شاہد آفریدی کی ‘برتھ ڈے ٹوئٹ’، کہیں ریکارڈ نہ بدل جائے؟

شاہد آفریدی نے 25 سال پہلے اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں صرف 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جو کرکٹ تاریخ کی تیز...

یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فتح ہوگی، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن رہنما اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اپنے ہی اراکین...

بھارت سے کپاس کی درآمد کا امکان، ٹیکسٹائل ملز ناخوش

لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی بحالی کے بعد پاک-بھارت تعلقات کی مرحلہ وار بحالی کا امکان ہے اور ہو سکتا ہے کہ...

پاکستان اضافی بجلی سے بٹ کوائن بنا کر اپنا تمام قرضہ اتار سکتا ہے

حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کی ضرورت سے زیادہ بجلی پوری ہو رہی ہے تو آخر پاکستان بٹ کوائن مائننگ...
- Advertisement -

دنیا اس وقت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سحر میں مبتلا ہے لیکن لگتا ہے کہ مستقبل اس مختصر ترین فارمیٹ کا بھی نہیں ہے کیونکہ انگلینڈ اب 100 گیندوں کا نیا فارمیٹ ‘دی ہنڈریڈ’ لایا ہے۔ اس سلسلے کا پہلا ٹورنامنٹ رواں سال کھیلا جائے گا جس کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب جاری ہے۔

‏500 کھلاڑیوں نے ‘دی ہنڈریڈ’ کے پہلے سیزن کے لیے منتخب ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے جن میں پاکستان کے بابر اعظم، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر بھی شامل ہیں۔

زیادہ تر ٹیمیں پہلے ہی تشکیل پا چکی ہیں، لیکن کھلاڑیوں کی گنجائش اب بھی باقی ہے جس کے لیے 23 فروری کو ڈرافٹ منعقد ہوگا۔ اس ڈرافٹ میں شامل 252 غیر ملکی کھلاڑیوں میں مذکورہ بالا تین کھلاڑیوں کے جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک اور بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی ہوں گے۔ لیکن واضح رہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے صرف 7 جگہیں باقی بچی ہیں۔

دوسری جانب 254 ڈومیسٹک کھلاڑیوں میں بین فوکس، اولی اسٹون اور ڈوم بیس بھی شامل ہیں، جو باقی 28 نشستوں پر منتخب ہوں گے۔

‘دی ہنڈریڈ’ ذرا نئے قسم کی فرنچائز کرکٹ ہے، جس کا خیال ستمبر 2016ء میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پیش کیا تھا۔ تمام کاؤنٹیز، پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن اور میریلیبون کرکٹ کلب سے منظوری لینے کے بعد اسے 2020ء کے موسمِ گرما میں منعقد ہونا تھا لیکن کووِڈ-19 کی وجہ سے معطل کر دیا گیا۔

اس طرز کی کرکٹ میں ایک اننگز میں 100 گیندیں ہوں گی۔ باؤلرز کو پانچ یا 10 مسلسل گیندیں کروانا پڑیں گی اور ہر باؤلر ایک میچ میں زیادہ سے زیادہ 20 گیندیں پھینک سکتا ہے۔ آغاز میں 25 گیندوں کا پاور پلے ہوگا اور اس دوران صرف دو فیلڈر ہی 30 گز کے دائرے سے باہر ہوں گے۔

پہلے سیزن میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ہر ٹیم 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جن میں زیادہ سے زیادہ تین غیر ملکی کھلاڑی ہوں گے۔

مزید تحاریر

شاہد آفریدی کی ‘برتھ ڈے ٹوئٹ’، کہیں ریکارڈ نہ بدل جائے؟

شاہد آفریدی نے 25 سال پہلے اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں صرف 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جو کرکٹ تاریخ کی تیز...

یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فتح ہوگی، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن رہنما اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اپنے ہی اراکین...

بھارت سے کپاس کی درآمد کا امکان، ٹیکسٹائل ملز ناخوش

لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی بحالی کے بعد پاک-بھارت تعلقات کی مرحلہ وار بحالی کا امکان ہے اور ہو سکتا ہے کہ...

پاکستان اضافی بجلی سے بٹ کوائن بنا کر اپنا تمام قرضہ اتار سکتا ہے

حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کی ضرورت سے زیادہ بجلی پوری ہو رہی ہے تو آخر پاکستان بٹ کوائن مائننگ...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے