سرحد پر گشت کرنے والے بھارت کے دو ایسے فوجیوں کی ایک وڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے کہ جو ‘پاوری ہو رہی ہے’ ٹرینڈ کا شکار ہو چکے ہیں۔
دنانیر مبین نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک وڈیو شیئر کی تھی کہ جب ‘برگرز’ شمالی علاقوں کی سیر کو جاتے ہیں تو کچھ اس طرح بات کرتے ہیں۔ بس! اس وڈیو کا سامنے آنا تھا کہ ہر کسی نے اسے اپنے انداز میں بنایا۔ دنانیر کی شہرت محض پاکستان تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ سرحد پار بھی پہنچ چکی ہے جہاں بھارت کی کئی معروف شخصیات نے بھی ‘پاوری’ کی ہے۔
لیکن جس وڈیو نے سب کو حیران کیا ہے وہ بلاشبہ ان دو بھارتی فوجیوں کی ہے۔ ٹوئٹر پر شیئر کردہ ایک وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو بھارتی سپاہی برف باری کے بعد ایک علاقے میں گشت کر رہے ہیں، جن میں سے ایک وڈیو میں دنانیر کے لہجے میں کہتا ہے "یہ ہم ہیں، یہ ہماری گن ہے اور ہم یہاں پٹرولنگ کر رہے ہیں۔”
This is India’s response to #PawriHoRahiHai! 😄👊🇮🇳 pic.twitter.com/gZJkbAS0vC
— Aditya Raj Kaul (@AdityaRajKaul) February 18, 2021
پاکستان میں صبا قمر سے لے کر علی ظفر تک، کئی مشہور شخصیات نے اس ٹرینڈ میں حصہ لیا اور اب تو بھارت کے کرکٹ کپتان ویراٹ کوہلی بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھو کر ایک کمپنی کی تشہیر کر رہے ہیں۔
کوہلی نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں تین تصویریں شیئر کی ہیں جن میں پہلی پر لکھا ہے "یہ میں ہوں!”، دوسری میں لکھا ہے "یہ میرا آئی پی ایل جوتا ہے” اور تیسری تصویر پر صرف "اور” لکھا ہے۔
ابھی چند دن پہلے پاکستان کے کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف کرکٹ سیریز جیتنے کے بعد کچھ ایسی ہی وڈیو بنائی تھی۔
یہ ہماری ٹیم ہے
اور
یہ ہماری سیلیبریشن ہو رہی ہے 🙌 #PAKvSA | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/69LrEJhF24— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 14, 2021
بہرحال، انسٹاگرام پر اب تک اس وڈیو کو تقریباً 59 لاکھ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جبکہ اس پر 6 لاکھ سے زیادہ لائیکس موجود ہیں۔ خود دنانیر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔