13.3 C
Islamabad
بدھ, مارچ 3, 2021

پروین رحمٰن کی زندگی پر برطانوی ہدایت کار کی فلم

تازہ ترین

شاہد آفریدی کی ‘برتھ ڈے ٹوئٹ’، کہیں ریکارڈ نہ بدل جائے؟

شاہد آفریدی نے 25 سال پہلے اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں صرف 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جو کرکٹ تاریخ کی تیز...

یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فتح ہوگی، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن رہنما اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اپنے ہی اراکین...

بھارت سے کپاس کی درآمد کا امکان، ٹیکسٹائل ملز ناخوش

لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی بحالی کے بعد پاک-بھارت تعلقات کی مرحلہ وار بحالی کا امکان ہے اور ہو سکتا ہے کہ...

پاکستان اضافی بجلی سے بٹ کوائن بنا کر اپنا تمام قرضہ اتار سکتا ہے

حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کی ضرورت سے زیادہ بجلی پوری ہو رہی ہے تو آخر پاکستان بٹ کوائن مائننگ...
- Advertisement -

معروف برطانوی فلم ساز و ہدایت کار اورلینڈو وون اینسیڈل پاکستان کی معروف سماجی کارکن پروین رحمٰن کی زندگی پر ایک فلم بنا رہے ہیں جس کا نام "Into Dust” ہے۔

وون اینسیڈل 2016ء میں ‘The White Helmets’ پر بہترین ڈاکیومنٹری شارٹس کا آسکر جیت چکے ہیں اور ابھی گزشتہ سال جیتنے والی ‘Learning to Skateboard in Warzone (if you’re a girl)’ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی تھے۔

اب وہ ایک ایسے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، جس کے بارے میں پہلے زیادہ کچھ معلوم نہیں تھا لیکن اب پتہ چلا ہے کہ یہ پاکستان کی معروف سماجی کارکن پروین رحمٰن کی زندگی کے بارے میں ہے، جنہیں 2013ء میں قتل کر دیا گیا تھا، جو اس مافیا کے خلاف تھیں جو کراچی کے عوام کو فراہم ہونے والا پانی چوری کر کے شہر کے امیر علاقوں کو فروخت کرتا ہے اور غریب علاقے پانی سے محروم ہو جاتے ہیں۔ قتل کے بعد ان کی بڑی بہن عقیلہ اسمٰعیل نے جدوجہد کو جاری رکھا ہے اور اس سماجی تحریک کا علم اٹھایا جو ان کی بہن چھوڑ کر گئی تھیں۔

‘دی ہالی ووڈ رپورٹر’ سے بات کرتے ہوئے وون اینسیڈل نے کہا کہ "جب میں نے پہلی بار ان کی داستان سنی تو مجھے سخت دھچکا پنہچا کہ اس غیر معمولی خاتون اور ان کے کام کو کتنی کم کوریج دی گئی ہے؟ ان کی کہانی ہمیں بتاتی ہے کہ جب پانی کی قلت ہوتی ہے تو اس کا مطلب محض نلکے خشک ہو جانا نہیں ہوتا۔ بلکہ اس کے معنی ہیں امن و امان کا خاتمہ، حکومت کا خاتمہ اور بدعنوانی میں اضافہ۔”

گزشتہ فلموں کی طرح "Into Dust” بھی ایک بڑے خدشے کو موضوع بناتی ہے جو اس مرتبہ پانی کی قلت سے دنیا بھر میں پھیلتا ہوا عالمی بحران ہے جسے موسمیاتی تبدیلی، بڑھتی ہوئی آبادی اور جرائم سے مزید تحریک مل رہی ہے۔ معروف امریکی انوسٹمنٹ بینک گولڈ مین ساکس نے پانی کو "اگلی صدی کا تیل” کہا ہے، جبکہ اقوام متحدہ پیش گوئی کرتا ہے کہ آئندہ صرف 10 سالوں میں 5 ارب سے زیادہ افراد پانی کی قلت کا نشانہ بنیں گے۔

وون اینسیڈل نے کہا کہ پروین رحمٰن کی کہانی نے مجھے بہت بہت متاثر کیا اور میں نے سوچا کہ ہمیں ان کی زندگی پر فلم بنانی چاہیے جو عالمی آبی بحران کی طرف اشارہ کرے۔

اس امر کو جانتے ہوئے کہ پروین رحمٰن کی زندگی پر ایک زبردست دستاویزی فلم "Rebel Optimist” پہلے ہی بن چکی ہے جو پاکستانی فلم ساز ماہرہ عمر کی کاوش ہے وون اینسیڈل نے لکھاری چارلوٹ وولف کے اسکرپٹ کے ساتھ کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

کرونا وائرس کی وبا سے پہلی فلمائی گئی "Into Dust” کی کچھ فلم بندی کراچی میں ہوئی لیکن زیادہ تر حصہ شمال مغربی بھارت میں فلمایا گیا ہے، جس کی وجہ پاکستان میں حفاظتی خدشات تھے۔ وون اینسیڈل کہتے ہیں کہ بھارت میں جس جگہ پر فلم بندی کی گئی وہاں بھی پتہ چلا کہ ایسی ہی "پانی مافیا” موجود ہے۔

اس فلم میں پروین رحمٰن کا کردار اندو شرما نے ادا کیا ہے۔

مزید تحاریر

شاہد آفریدی کی ‘برتھ ڈے ٹوئٹ’، کہیں ریکارڈ نہ بدل جائے؟

شاہد آفریدی نے 25 سال پہلے اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں صرف 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جو کرکٹ تاریخ کی تیز...

یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فتح ہوگی، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن رہنما اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اپنے ہی اراکین...

بھارت سے کپاس کی درآمد کا امکان، ٹیکسٹائل ملز ناخوش

لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی بحالی کے بعد پاک-بھارت تعلقات کی مرحلہ وار بحالی کا امکان ہے اور ہو سکتا ہے کہ...

پاکستان اضافی بجلی سے بٹ کوائن بنا کر اپنا تمام قرضہ اتار سکتا ہے

حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کی ضرورت سے زیادہ بجلی پوری ہو رہی ہے تو آخر پاکستان بٹ کوائن مائننگ...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے