36 C
Islamabad
جمعہ, جون 18, 2021

یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینا ملک سے وفاداری کی علامت ہے، مولانا فضل الرحمن

تازہ ترین

داسو ڈیم سے اپریل 2025 میں بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ داسو ڈیم منصوبے میں سستی اور صاف بجلی پیدا ہونے سے ملک کو فائدہ ہوگا، ہمیں بہت...

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...
- Advertisement -

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ملک سے وفاداری کی علامت ہے کہ پیپلز پارٹی رہنما اور پی ڈی ایم کے مشترکہ سینیٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو کامیاب بنایا جائے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیپلز پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بجلی، گیس، چینی، آٹا، گھی سب چیزیں مہنگی ہورہی ہیں۔ عام آدمی کی قوت خرید جواب دے چکی ہے، عام آدمی ڈھائی سال سے کرب سے گزر رہا ہے۔ عام آدمی 2 سال سے مشکلات کا سامنا کررہا ہے، 2 سال میں مہنگائی نے عوام کو پریشان کردیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کے انتخابات لڑنے سے حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں حفیظ شیخ الیکشن لڑ رہے ہیں، یوسف رضا گیلانی سینیٹ کے لیے ہمارے مشترکہ امیدوار ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کا چیئرمین سینیٹ بننا ہم سب کے لیے اعزاز ہوگا۔ پی ڈی ایم یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لیے کوشش کرے گی۔

خیال رہے کہ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمن سے سینیٹ امیدوار اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی رہنما پرویز اشرف، نیئر بخاری، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور حیدر گیلانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ملاقات میں سینیٹ انتخابات کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔

مزید تحاریر

داسو ڈیم سے اپریل 2025 میں بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ داسو ڈیم منصوبے میں سستی اور صاف بجلی پیدا ہونے سے ملک کو فائدہ ہوگا، ہمیں بہت...

پی ٹی آئی دور میں گھوڑوں کے بجائے گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خبردار! اگر کسی نے نالائق حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ...

اسلام آباد میں خواتین کے لیے الگ بازار بنانے جا رہے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منشیات اور آئس کے ڈیلرز کو فور طور پر ختم کیا جائے، اسلام آباد...

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے