15.6 C
Islamabad
بدھ, مارچ 3, 2021

نکوٹین پاؤچ، نوجوانوں میں سرایت کرتی ہوئی ‘جدید تمباکو نوشی’

تازہ ترین

شاہد آفریدی کی ‘برتھ ڈے ٹوئٹ’، کہیں ریکارڈ نہ بدل جائے؟

شاہد آفریدی نے 25 سال پہلے اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں صرف 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جو کرکٹ تاریخ کی تیز...

یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فتح ہوگی، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن رہنما اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اپنے ہی اراکین...

بھارت سے کپاس کی درآمد کا امکان، ٹیکسٹائل ملز ناخوش

لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی بحالی کے بعد پاک-بھارت تعلقات کی مرحلہ وار بحالی کا امکان ہے اور ہو سکتا ہے کہ...

پاکستان اضافی بجلی سے بٹ کوائن بنا کر اپنا تمام قرضہ اتار سکتا ہے

حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کی ضرورت سے زیادہ بجلی پوری ہو رہی ہے تو آخر پاکستان بٹ کوائن مائننگ...
- Advertisement -

ٹک ٹاک پر 50 ہزار فالوورز رکھنے والی ایک نوعمر پاکستانی لڑکی اپنی دمکتی ہوئی مسکراہٹ کے ساتھ منہ میں فلیورڈ نکوٹین پاؤچ ڈالتی نظر آتی ہے اور پس منظر میں ایک مقبول پاکستانی نغمہ چل رہا ہے۔ کچھ اسی سے ملتا جلتا منظر 3 ہزار میل دُور سوئیڈن میں بھی نظر آتا ہے کہ جہاں ایک سوشل میڈیا اسٹار کیمرے کے سامنے ایک گانے پر گنگنا رہی ہے اور یہی ننھے سے پاؤچ اس منظر میں بھی نظر آتے ہیں، جو دراصل برٹش امریکن ٹوبیکو (BAT) کے تیار کردہ ہیں۔

ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ایسی وائرل وڈیوز دراصل سگریٹ کی کھپت کم ہونے کی وجہ سے مستقبل میں نکوٹین کے صارفین پانے کے لیے ایک عالمی مارکیٹنگ مہم کا حصہ ہیں۔ BAT سوشل میڈیا انفلوئنسرز، پوپ اسٹارز اور اسپورٹ ایونٹس کی مقبولیت فائدہ اٹھانے کے لیے 1 ارب برطانوی پاؤنڈز کی مہم چلا رہا ہے۔ ادارہ سمجھتا ہے کہ وہ تمباکو نوشی کرنے والے بالغان کو سگڑیٹ کا کم نقصان دہ متبادل فراہم کرنے کے لیے یہ مصنوعات فراہم کر رہا ہے۔

کمپنی نے 2023ء تک 500 ملین نکوٹین صارفین کا ہدف بنا رکھا ہے جو سالانہ 100 ارب پاؤنڈز خرچ کریں گے اور سگریٹ سے ہٹ کر دیگر مصنوعات اس منصوبے کا اہم حصہ ہیں۔

گزشتہ ہفتے کے مالیاتی نتائج نے ظاہر کیا کہ ایسی مصنوعات، جنہیں جلا کر استعمال نہیں کرنا پڑتا، نے قبل از ٹیکس سالانہ 8.7 ارب پاؤنڈز کا منافع دیا ہے اور یوں پہلی بار آمدنی میں اپنا حصہ ڈالنا شروع کیا ہے۔ ان مصنوعات کے صارفین کی تعداد 30 لاکھ سے بڑھ کر  1.35 کروڑ تک جا پہنچی ہے جس کی وجہ وبا کے دوران نکوٹین کے حصول کے لیے لوگوں کی توجہ ایسے متبادل کی طرف مبذول ہونا تھی، جو پھیپھڑوں کے لیے بہتر ہو۔

لیکن یاد رکھیں کہ یہ مصنوعات خطرے سے محفوظ نہیں اور یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا اور انفلوئنسرز کے ذریعے ان کی تشہیر کئی خدشات کو جنم دے رہی ہے۔ خاص طور پر ٹک ٹاک پر نوعمر اور پُرکشش افراد کی جانب سے ویلو اور لفٹ جیسے نکوٹین پاؤچز کی تشہیر سے نوجوانوں میں یہ مصنوعات کافی مقبول ہو رہی ہیں۔

سوئیڈن میں تحقیقی رپورٹ میں ایک 18 سالہ لڑکی نے بتایا کہ اس کی کلاس کی آدھی سے زیادہ لڑکیاں لفٹ استعمال کرتی ہیں۔

گو کہ لفٹ میں تمباکو نہیں ہے، لیکن اس میں نکوٹین ضرور ہے جو اسے 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی پروڈکٹ بناتی ہے، لیکن سوئیڈن میں مختلف ٹک ٹاک وڈیوز ایسی بھی سامنے آئی ہیں جن سے اس کا اسکولوں میں استعمال ثابت ہوتا ہے۔

پاکستان میں ویلو کی مارکیٹنگ مہم نے فیس بک اور انسٹاگرام پر ہیش ٹیگ ‎#openthecan استعمال کیا اور 40 انفلوئنسز کی مدد سے 13 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کیے۔

ان کے کمیشن پر کام کرنے والے برانڈ نمائندے مختلف تقریبات، شاپنگ مالز، چائے خانوں اور تمباکو فروشوں کے پاس اس پروڈکٹ کے مفت سیمپل تقسیم کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک 17 سالہ پاکستانی نے بتایا کہ یہ نمائندے شناختی کارڈ دیکھے بغیر مفت سیمپلز بانٹ رہے ہیں۔

ویلو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پاکستانی لڑکے نے بتایا کہ ویلو اس کا نکوٹین کے ساتھ پہلا تعارف ہے۔ یعنی وہ پہلے تمباکو نوشی نہیں کرتا تھا لیکن اب اس سمت جا سکتا ہے۔

برٹش امریکن ٹوبیکو کا کہنا ہے کہ یہ پروڈکٹس صرف بالغان کے لیے ہیں اور نو عمر افراد کو نکوٹین پروڈکٹ استعمال نہیں کرنی چاہئیں اور یہ دعویٰ بھی کرتا ہے کہ اس کی نکوٹین مصنوعات دراصل لوگوں کو سگریٹ چھوڑنے میں مدد دیتی ہیں۔

برطانوی روزنامے ‘گارجین’ کے مطابق ماہرین پاکستان اور کینیا کو برٹش امریکن ٹوبیکو کے لیے سب سے زبردست مارکیٹ سمجھتے ہیں۔

 

مزید تحاریر

شاہد آفریدی کی ‘برتھ ڈے ٹوئٹ’، کہیں ریکارڈ نہ بدل جائے؟

شاہد آفریدی نے 25 سال پہلے اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں صرف 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جو کرکٹ تاریخ کی تیز...

یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فتح ہوگی، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن رہنما اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اپنے ہی اراکین...

بھارت سے کپاس کی درآمد کا امکان، ٹیکسٹائل ملز ناخوش

لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی بحالی کے بعد پاک-بھارت تعلقات کی مرحلہ وار بحالی کا امکان ہے اور ہو سکتا ہے کہ...

پاکستان اضافی بجلی سے بٹ کوائن بنا کر اپنا تمام قرضہ اتار سکتا ہے

حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کی ضرورت سے زیادہ بجلی پوری ہو رہی ہے تو آخر پاکستان بٹ کوائن مائننگ...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے