13.3 C
Islamabad
بدھ, مارچ 3, 2021

ٹیسلا نے صرف بٹ کوائن سرمایہ کاری سے 1 ارب ڈالرز بنا لیے

تازہ ترین

شاہد آفریدی کی ‘برتھ ڈے ٹوئٹ’، کہیں ریکارڈ نہ بدل جائے؟

شاہد آفریدی نے 25 سال پہلے اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں صرف 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جو کرکٹ تاریخ کی تیز...

یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فتح ہوگی، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن رہنما اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اپنے ہی اراکین...

بھارت سے کپاس کی درآمد کا امکان، ٹیکسٹائل ملز ناخوش

لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی بحالی کے بعد پاک-بھارت تعلقات کی مرحلہ وار بحالی کا امکان ہے اور ہو سکتا ہے کہ...

پاکستان اضافی بجلی سے بٹ کوائن بنا کر اپنا تمام قرضہ اتار سکتا ہے

حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کی ضرورت سے زیادہ بجلی پوری ہو رہی ہے تو آخر پاکستان بٹ کوائن مائننگ...
- Advertisement -

ٹیسلا نے صرف بٹ کوائن سرمایہ کاری سے اتنا منافع حاصل کر لیا ہے جتنا کہ اس نے 2020ء میں اپنی تمام الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت سے حاصل نہیں کیا ہوگا۔

یہ انکشاف ویڈ بش سکیورٹیز کے تجزیہ کار ڈینیل ایو نے کیا ہے جس کے مطابق ٹیسلا نے بٹ کوائن میں سرمایہ کاری سے تقریباً 1 ارب ڈالرز بنا لیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب ہے کہ ٹیسلا الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت سے زیادہ منافع پانے کی راہ پر گامزن ہے۔

امریکی الیکٹرک کار میکر ٹیسلا نے رواں ماہ کے اوائل میں انکشاف کیا تھا کہ اس نے 1.5 ارب ڈالرز مالیت کے بٹ کوائن خریدے تھے۔ یہ خریداری جنوری میں کسی وقت کی گئی تھی لیکن کمپنی نے اس کے علاوہ کچھ نہیں بتایا کہ اس نے کس وقت اور کس قیمت پر بٹ کوائن خریدے تھے۔ یہ بھی واضح نہیں ہے کہ ٹیسلا نے کوئی بٹ کوائن فروخت بھی کیا ہے یا نہیں۔

رواں سال بٹ کوائن کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور وہ مستقل نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ ابھی پچھلے ہفتے پہلی بار بٹ کوائن کی مارکیٹ 1 ٹریلین ڈالرز تک پہنچی ہے۔

بہرحال، تجزیہ کار نے یہ تو نہیں بتایا کہ انہوں نے یہ حساب کس طرح لگایا ہے لیکن اگر کوائن ڈیسک کے ڈیٹا کو دیکھا جائے تو بٹ کوائن کی قیمت 31 جنوری کو 34,793 ڈالرز تھی جو 20 فروری کو 57,487 ڈالرز تک پہنچی۔ یعنی ہمیں تقریباً 20 دنوں میں 65 فیصد کا اضافہ نظر آیا۔ اگر اس شرح سے ٹیسلا کی 1.5 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری دیکھی جائے تو یہ تقریباً 975 ملین ڈالرز بنتا ہے۔ پھر اگر پیر کو بٹ کوائن کی قیمت 58,332 ڈالرز دیکھیں تو واقعی یہ منافع 1 ارب ڈالرز سے تجاوز کر چکا ہوگا۔

ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک ڈجیٹل کرنسیوں کے حامی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں کہا تھا کہ بٹ کوائن نقدی سے زیادہ بہتر ہے۔

 

مزید تحاریر

شاہد آفریدی کی ‘برتھ ڈے ٹوئٹ’، کہیں ریکارڈ نہ بدل جائے؟

شاہد آفریدی نے 25 سال پہلے اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں صرف 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جو کرکٹ تاریخ کی تیز...

یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فتح ہوگی، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن رہنما اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اپنے ہی اراکین...

بھارت سے کپاس کی درآمد کا امکان، ٹیکسٹائل ملز ناخوش

لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی بحالی کے بعد پاک-بھارت تعلقات کی مرحلہ وار بحالی کا امکان ہے اور ہو سکتا ہے کہ...

پاکستان اضافی بجلی سے بٹ کوائن بنا کر اپنا تمام قرضہ اتار سکتا ہے

حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کی ضرورت سے زیادہ بجلی پوری ہو رہی ہے تو آخر پاکستان بٹ کوائن مائننگ...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے