36 C
Islamabad
جمعہ, جون 18, 2021

ضمنی انتخابات میں پولیس کے ذریعے ووٹرز کو ہراساں کیا گیا، شاہد خاقان عباسی

تازہ ترین

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...

”ہم کیا ہماری ہجرت کیا“ – سلمان احمد صوفی

وہ لوگ بہت خوش قسمت تھے جو عشق کو کام سمجھتے تھے یا کام سے عاشقی کرتے ہم جیتے جی مصروف رہے کچھ عشق کیا ، کچھ کام...

بجٹ پاس نہیں ہوا تو وزیراعظم عمران خان کی حکومت زمین بوس ہوجائے گی، اعتزاز احسن

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیئر قانون دان چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ 1985 کی اسمبلی اس ملک کی بربادی کی...
- Advertisement -

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج پارلیمان مفلوج ہے اور عدل کا نظام ایک مذاق بن چکا ہے، ضمنی انتخابات میں پولیس کے ذریعے ووٹرز کو ہراساں کیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج نظام عدل ایک مذاق بن چکا ہے اور پارلیمنٹ مفلوج کردی گئی ہے۔ احتساب عدالتوں میں ایک سابق صدر، 3 سابق وزرائے اعظم اور 10 سابق وفاقی وزیروں کے کیسز چل رہے ہیں۔ ان مقدمات کی حقیقت کا کسی کو علم نہیں لیکن کیسز چل رہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ احتساب کا ادارہ کرپشن میں ملوث ہے، اسے کون پوچھے گا؟ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت خود الیکشن چوری کر رہی ہے۔ ضمنی انتخابات میں عملہ غائب کیا گیا جس کے ذریعے پولنگ کے نظام کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان حلقے میں ری پولنگ کرانا چاہتے ہیں لیکن الیکشن کا فیصلہ تو ہوچکا ہے۔ ہم ان مجرموں کو اور اس سوچ کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں جو پاکستان میں الیکشن کی نفی کرتی رہی اور آج بھی نفی کرنے کی کوشش کی۔ یہی وہ معاملات ہیں کہ آج ہمارا ملک ہر شعبے میں زوال پذیر ہے۔

رواں ماہ اسلام آباد کچہری میں وکلاء کے چیمبرز گرائے جانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان وکلا کے لیے جگہ مہیا کی جانی چاہیے۔ چیف جسٹس کے ساتھ جو زیادتی ہوئی اس کا دفاع نہیں کیا جاسکتا۔ وہ ملک کیا ترقی کرے گا جس میں عدالتوں کا کوئی احترام ہی نہیں۔

مزید تحاریر

پیٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی فی کلو 9 روپے اضافے کا امکان

آئندہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان، سی این جی کی موجودہ...

پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کا پیمانہ کیا ہو؟ – جمال عبداللہ عثمان

پیمانہ کیا ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق تمام حکومتوں سے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔ یا پھر پیمانہ کیا ہو، جس سے پتا...

”ہم کیا ہماری ہجرت کیا“ – سلمان احمد صوفی

وہ لوگ بہت خوش قسمت تھے جو عشق کو کام سمجھتے تھے یا کام سے عاشقی کرتے ہم جیتے جی مصروف رہے کچھ عشق کیا ، کچھ کام...

بجٹ پاس نہیں ہوا تو وزیراعظم عمران خان کی حکومت زمین بوس ہوجائے گی، اعتزاز احسن

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیئر قانون دان چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ 1985 کی اسمبلی اس ملک کی بربادی کی...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے