13.3 C
Islamabad
بدھ, مارچ 3, 2021

سندھ: کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم

تازہ ترین

شاہد آفریدی کی ‘برتھ ڈے ٹوئٹ’، کہیں ریکارڈ نہ بدل جائے؟

شاہد آفریدی نے 25 سال پہلے اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں صرف 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جو کرکٹ تاریخ کی تیز...

یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فتح ہوگی، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن رہنما اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اپنے ہی اراکین...

بھارت سے کپاس کی درآمد کا امکان، ٹیکسٹائل ملز ناخوش

لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی بحالی کے بعد پاک-بھارت تعلقات کی مرحلہ وار بحالی کا امکان ہے اور ہو سکتا ہے کہ...

پاکستان اضافی بجلی سے بٹ کوائن بنا کر اپنا تمام قرضہ اتار سکتا ہے

حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کی ضرورت سے زیادہ بجلی پوری ہو رہی ہے تو آخر پاکستان بٹ کوائن مائننگ...
- Advertisement -

سندھ حکومت کی جانب سے عالمی وبا کورونا کی ویکسین نہ لگوانے والے ڈاکٹرز، نرسز اور ہیلتھ ورکرز کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ ویکسینیشن کرنا ہر ہیلتھ ورکر پر لازم ہے۔

ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کے بعد ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملے کو ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر بعض ہیلتھ ورکرز کی طرف سے لازمی ویکسین سے انکار کا بھی انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ان کے خلاف محکمانہ کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمے کی پالیسی کے مطابق کورونا ویکسین لگانے سے کوئی طبی عملہ منع نہیں کرسکتا اور اگر منع کرے گا تو اس کو جو بینیفٹ الاؤنسز ملے ہیں وہ روک دیے جائیں گے۔

دوسری طرف وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوالی۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جو شہری بھی ویکسین لگوانے کے اہل ہیں وہ اپنی رجسٹریشن کرائیں۔اس سے قبل ایک ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ اگر آپ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکن ہیں اور 60 سال سے زیادہ عمر کے ہیں تو براہ کرم 1166 پر اپنا شناخی کارڈ نمبر بھیجیں اور مارچ کی پہلی سہ ماہی میں ہی آپ کو آسٹرا زینیکا ویکسین کے ذریعے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے اتوار کے روز بیان جاری کیا تھا کہ مارچ 2021 کے آخر تک ملک میں تقریبا 5.6 ​​ملین کوویڈین ویکسین کی خوراک کی آمد متوقع ہے۔ ملک میں اب تک قومی ویکسینیشن حکمت عملی کے تحت 72 ہزار 882 فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگانے کا انتظام کیا گیا ہے جو پورے ملک میں بیک وقت نافذ ہے۔

مزید تحاریر

شاہد آفریدی کی ‘برتھ ڈے ٹوئٹ’، کہیں ریکارڈ نہ بدل جائے؟

شاہد آفریدی نے 25 سال پہلے اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں صرف 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جو کرکٹ تاریخ کی تیز...

یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فتح ہوگی، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن رہنما اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اپنے ہی اراکین...

بھارت سے کپاس کی درآمد کا امکان، ٹیکسٹائل ملز ناخوش

لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی بحالی کے بعد پاک-بھارت تعلقات کی مرحلہ وار بحالی کا امکان ہے اور ہو سکتا ہے کہ...

پاکستان اضافی بجلی سے بٹ کوائن بنا کر اپنا تمام قرضہ اتار سکتا ہے

حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کی ضرورت سے زیادہ بجلی پوری ہو رہی ہے تو آخر پاکستان بٹ کوائن مائننگ...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے