13.3 C
Islamabad
بدھ, مارچ 3, 2021

سینیٹ انتخابات کے لیے نااہل قرار دے کر مجھ سے پرانے بدلے لیے جارہے ہیں، پرویز رشید

تازہ ترین

شاہد آفریدی کی ‘برتھ ڈے ٹوئٹ’، کہیں ریکارڈ نہ بدل جائے؟

شاہد آفریدی نے 25 سال پہلے اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں صرف 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جو کرکٹ تاریخ کی تیز...

یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فتح ہوگی، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن رہنما اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اپنے ہی اراکین...

بھارت سے کپاس کی درآمد کا امکان، ٹیکسٹائل ملز ناخوش

لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی بحالی کے بعد پاک-بھارت تعلقات کی مرحلہ وار بحالی کا امکان ہے اور ہو سکتا ہے کہ...

پاکستان اضافی بجلی سے بٹ کوائن بنا کر اپنا تمام قرضہ اتار سکتا ہے

حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کی ضرورت سے زیادہ بجلی پوری ہو رہی ہے تو آخر پاکستان بٹ کوائن مائننگ...
- Advertisement -

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ دھند والوں اور انصاف والوں کی طرف سے میرے خلاف رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔ جہاں موقع ملے گا اس دھند اور اندھیر نگری کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کا رُکن بنوں یا نہ بنوں لیکن موجودہ حکومت کی اندھیر نگری کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔ پہلے یہ لوگ ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں بے نقاب ہوئے اور اب میرے فیصلے سے یہ بے نقاب ہورہے ہیں۔ اسمبلی میں نہیں تو سڑکوں پر یا جہاں بھی موقع ملا ان کی اس اندھیر نگری کو عوام کے سامنے آشکار کروں گا۔

پرویز رشید نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر اپیل تو کی جاسکتی ہے لیکن اگر میرے وکلا نے زور دیا تو اس بات پر غور کروں گا۔ وکلا کہتے ہیں کہ اس میں اپیل کی جاسکتی ہے، لیکن میں قائل نہیں ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ساری زندگی انصاف کیا ہے اور اسی کام کی سزا مجھے دی جارہی ہے۔ میں جانتا ہوں میرا جرم کیا ہے اور اسی جرم کا بدلہ مجھ سے لیا جا رہا ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان جانتا ہے، بابا رحمتے نے انتخابات کو انجینئرڈ کیا، ڈیم فنڈ والے بابا رحمتے میرے حصے میں ساڑھے 4 کروڑ ڈال گئے ہیں۔ جب تک سپریم کورٹ فیصلہ نہیں کرتی وہ پیسے میری ذمہ داری نہیں بنتے۔ میں اپنے لیے انصاف مانگنے سے پہلے ان کی ناانصافی کو بے نقاب کرنا اپنا فریضہ سمجھتا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا دل اب کسی قسم کے پٹیشن دائر کرنے کے لیے نہیں مان رہا، اپنے وکلاء سے مشورے کے بعد کوئی فیصلہ کروں گا۔ کل کو یہ کوئی نئی چیز اٹھا کر لے آئیں گے، یہ کہیں گے کہ میں نے پرویز خٹک اور لیاقت خٹک کی لڑائی کروائی ہے۔

خیال رہے کہ آج سینیٹ انتخابات کے حوالے سے لیگی رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پر الیکشن ٹریبونل نے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے انہیں سینیٹ انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

مزید تحاریر

شاہد آفریدی کی ‘برتھ ڈے ٹوئٹ’، کہیں ریکارڈ نہ بدل جائے؟

شاہد آفریدی نے 25 سال پہلے اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں صرف 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جو کرکٹ تاریخ کی تیز...

یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فتح ہوگی، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن رہنما اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اپنے ہی اراکین...

بھارت سے کپاس کی درآمد کا امکان، ٹیکسٹائل ملز ناخوش

لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی بحالی کے بعد پاک-بھارت تعلقات کی مرحلہ وار بحالی کا امکان ہے اور ہو سکتا ہے کہ...

پاکستان اضافی بجلی سے بٹ کوائن بنا کر اپنا تمام قرضہ اتار سکتا ہے

حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کی ضرورت سے زیادہ بجلی پوری ہو رہی ہے تو آخر پاکستان بٹ کوائن مائننگ...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے