13.3 C
Islamabad
بدھ, مارچ 3, 2021

اسپوٹیفائی اب پاکستان میں بھی

تازہ ترین

شاہد آفریدی کی ‘برتھ ڈے ٹوئٹ’، کہیں ریکارڈ نہ بدل جائے؟

شاہد آفریدی نے 25 سال پہلے اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں صرف 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جو کرکٹ تاریخ کی تیز...

یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فتح ہوگی، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن رہنما اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اپنے ہی اراکین...

بھارت سے کپاس کی درآمد کا امکان، ٹیکسٹائل ملز ناخوش

لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی بحالی کے بعد پاک-بھارت تعلقات کی مرحلہ وار بحالی کا امکان ہے اور ہو سکتا ہے کہ...

پاکستان اضافی بجلی سے بٹ کوائن بنا کر اپنا تمام قرضہ اتار سکتا ہے

حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کی ضرورت سے زیادہ بجلی پوری ہو رہی ہے تو آخر پاکستان بٹ کوائن مائننگ...
- Advertisement -

میوزک اسٹریمنگ کی دنیا کی مشہور ترین سروس ‘اسپوٹیفائی’ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے چند دنوں میں پاکستان سمیت 85 نئی مارکیٹوں میں قدم رکھ رہا ہے اور یوں دنیا میں ایک ارب سے زیادہ افراد تک رسائی حاصل کرے گا۔

اس وقت اسپوٹیفائی 93 ممالک میں دستیاب ہے اور 345 ملین ماہانہ متحرک صارفین رکھتا ہے، البتہ نئی توسیع کے بعد وہ ایشیا، افریقہ، کیریبیئن، یورپ اور لاطینی امریکا کے 178 ممالک میں دستیاب ہوگا۔

ایک اسٹریم آن ورچوئل ایونٹ کے دوران اسپوٹیفائی کے چیف پریمیئم بزنس آفیسر ایلکس نورسٹروم نے کہا کہ نئی مارکیٹوں کی اکثریت پہلے ہی انٹرنیٹ تک رسائی رکھتی ہے۔ کچھ ممالک جیسا کہ پاکستان، بنگلہ دیش اور نائیجیریا تو دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے بڑھتی ہوئی انٹرنیٹ آبادیوں میں شامل ہیں۔”

میوزک اسٹریمنگ سروس کا کہنا ہے کہ وہ ان تمام مارکیٹوں میں مفت، ایڈ سپورٹڈ اور پریمیئم پلانز پیش کرے گی، ساتھ ہی وہ لانچ پر فُل گلوبل کیٹلاگ پیش کرے گی۔ "کمپنی لوکل رائٹس ہولڈرز اور پارٹنرز کے ساتھ مل کر مستقلاً کام کرے گی تاکہ اپنی کیٹیلاگ میں مزید مقامی مواد شامل کرے۔”

میوزک اسٹریمر نے ایک نئی سبسکرپشن سروس، اسپوٹیفائی ہائی فائی، بھی لانچ کی ہے جو مخصوص مارکیٹوں کے پریمیئم سبسکرائبرز کو اپنے گانوں کی کوالٹی کو "بہترین” سی ڈی کوالٹی میوزک تک اپگریڈ کرنے کا موقع دے گی۔

اسپوٹیفائی نے یہ قدم کرونا وائرس کی وبا کے دوران سبسکرائبرز میں یکدم اضافے کے بعد اٹھایا ہے، جس میں اس کی پریمیئم سروس رکھنے والوں کی تعداد 155 ملین تک جا پہنچی۔

پاکستان، بنگلہ دیش اور نائیجیریا کے علاوہ ان 85 ممالک میں آذربائیجان، بھوٹان، کمبوڈیا، فجی، جارجیا، جمیکا، کینیا، کرغزستان، مالدیپ، منگولیا، نیپال، سری لنکا، تنزانیہ، یوگینڈا، ازبکستان اور زمبابوے بھی شامل ہیں۔

مزید تحاریر

شاہد آفریدی کی ‘برتھ ڈے ٹوئٹ’، کہیں ریکارڈ نہ بدل جائے؟

شاہد آفریدی نے 25 سال پہلے اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں صرف 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جو کرکٹ تاریخ کی تیز...

یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فتح ہوگی، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن رہنما اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اپنے ہی اراکین...

بھارت سے کپاس کی درآمد کا امکان، ٹیکسٹائل ملز ناخوش

لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی بحالی کے بعد پاک-بھارت تعلقات کی مرحلہ وار بحالی کا امکان ہے اور ہو سکتا ہے کہ...

پاکستان اضافی بجلی سے بٹ کوائن بنا کر اپنا تمام قرضہ اتار سکتا ہے

حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کی ضرورت سے زیادہ بجلی پوری ہو رہی ہے تو آخر پاکستان بٹ کوائن مائننگ...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے