13.3 C
Islamabad
بدھ, مارچ 3, 2021

سیاحوں کے لیے پاکستان ریلوے کی سفاری ٹرین

تازہ ترین

شاہد آفریدی کی ‘برتھ ڈے ٹوئٹ’، کہیں ریکارڈ نہ بدل جائے؟

شاہد آفریدی نے 25 سال پہلے اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں صرف 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جو کرکٹ تاریخ کی تیز...

یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فتح ہوگی، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن رہنما اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اپنے ہی اراکین...

بھارت سے کپاس کی درآمد کا امکان، ٹیکسٹائل ملز ناخوش

لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی بحالی کے بعد پاک-بھارت تعلقات کی مرحلہ وار بحالی کا امکان ہے اور ہو سکتا ہے کہ...

پاکستان اضافی بجلی سے بٹ کوائن بنا کر اپنا تمام قرضہ اتار سکتا ہے

حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کی ضرورت سے زیادہ بجلی پوری ہو رہی ہے تو آخر پاکستان بٹ کوائن مائننگ...
- Advertisement -

پاکستان ریلویز نے سیاحوں کے لیے ایک نئی ‘ٹورسٹ سفاری ٹرین’ متعارف کروائی ہے، جو سیاحوں کو صوبہ پنجاب کے تاریخی مقامات اور ثقافتی ورثہ دیکھنے کا موقع فراہم کرے گی۔

ہر ویک اینڈ پر چلنے والی اس ٹرین سروس کو پاکستان ریلویز نے ٹؤرازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (TDCP) کے تعاون سے شروع کیا ہے، اور اس کا مقصد سیاحوں کی توجہ اس علاقے کے ثقافتی ورثے کی جانب مبذول کروانا ہے۔

نئی ٹرین سروس ہفتے میں تین دن، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چلے گی۔ جس کا آغاز اسلام آباد کے تاریخی گولڑہ ریلوے اسٹیشن سے ہوگا اور یہ ٹیکسلا اور حسن ابدال سے ہوتی ہوئی اٹک سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ یہ سفر سیاحوں کو علاقے کے قدرتی حسن کو دیکھنے کا موقع فراہم کرے گا کیونکہ گاڑی مارگلہ کے دامن میں پوٹوہار کے خوبصورت سطع مرتفع میں کئی سرنگوں اور پلوں سے گزرے گی۔ بالآخر اس سفر کا اختتام اٹک خرد کے ریلوے اسٹیشن پر ہوگا، جو برطانوی نو آبادیاتی دور کے انداز کی ایک خوبصورت عمارت رکھتا ہے۔ یہ اسٹیشن برطانوی دور میں 1880ء میں تعمیر کیا گیا تھا۔

یہی قریب ہی مغل بادشاہ اکبر کی جانب سے 1581ء میں بنوایا گیا اٹک قلعہ بھی دریائے سندھ کے کنارے پر کھڑا ہے۔ پاکستان میں سیاحت کے شعبے سے وابستہ حکام مغل دور کے اس عظیم قلعے کو ایک مرتبہ پھر سیاحوں کے لیے کھولنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

اس ٹرین کا ٹکٹ بڑوں کے لیے 1,000 روپے جبکہ بچوں کے لیے 500 روپے ہے۔ البتہ معذور افراد کے لیے خصوصی رعایت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ریلوے خیبر ٹرین سفاری بھی چلاتا ہے جو ٹؤرازم کارپوریشن آف خیبر پختونخوا اور پاکستان ریلویز کا مشترکہ منصوبہ ہے اور لنڈی کوتل سے پشاور اور پشاور سے اٹک خرد کے درمیان چلتی ہے۔

مزید تحاریر

شاہد آفریدی کی ‘برتھ ڈے ٹوئٹ’، کہیں ریکارڈ نہ بدل جائے؟

شاہد آفریدی نے 25 سال پہلے اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں صرف 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جو کرکٹ تاریخ کی تیز...

یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فتح ہوگی، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن رہنما اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اپنے ہی اراکین...

بھارت سے کپاس کی درآمد کا امکان، ٹیکسٹائل ملز ناخوش

لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی بحالی کے بعد پاک-بھارت تعلقات کی مرحلہ وار بحالی کا امکان ہے اور ہو سکتا ہے کہ...

پاکستان اضافی بجلی سے بٹ کوائن بنا کر اپنا تمام قرضہ اتار سکتا ہے

حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کی ضرورت سے زیادہ بجلی پوری ہو رہی ہے تو آخر پاکستان بٹ کوائن مائننگ...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے