22.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 13, 2021

شاہد آفریدی کی ‘برتھ ڈے ٹوئٹ’، کہیں ریکارڈ نہ بدل جائے؟

تازہ ترین

ڈسکہ انتخاب کے بعد عوام بھی کہہ رہی ہے کہ گھر جاؤ، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر میاں حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا اب...

سندھ حکومت نے سعید غنی سے تعلیم کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کرلیا

سندھ کی صوبائی حکومت میں وزیر تعلیم و لیبر سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ساتھ ہی کابینہ...

ن لیگ کو چاہیے کہ پیپلز پارٹی جیسی سیاست کرے، فواد چودھری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن احتجاجی سیاست سے باہر آکر پیپلز پارٹی جیسی سیاست...

پیپلز پارٹی کو نوٹس مسلم لیگ ن نے نہیں، پی ڈی ایم نے بھیجا تھا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس کے لیے کہا جاتا تھا کہ سیاست ختم ہوگئی اس...
- Advertisement -

شاہد آفریدی نے 25 سال پہلے اپنی پہلی ون ڈے اننگز میں صرف 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جو کرکٹ تاریخ کی تیز ترین سنچری اننگز تھی۔ یہ ریکارڈ 20 سال تک جوں کا توں قائم رہا یہاں تک کہ نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کوری اینڈرسن نے اسے توڑ دیا۔ لیکن اس اننگز کی بدولت آج بھی شاہد آفریدی کے پاس ایک ریکارڈ ضرور ہے۔ وہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔

ریکارڈ بُکس میں شاہد آفریدی کی تاریخ پیدائش یکم مارچ 1980ء موجود ہے، یعنی ‏4 اکتوبر 1996ء کو نیروبی میں تاریخی سنچری کے دن اُن کی عمر 16 سال 217 دن تھی۔

لیکن گزشتہ روز اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک ٹوئٹ میں شاہد آفریدی نے خود ہی اس ریکارڈ کو شک و شبے میں ڈال دیا ہے۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ آج ان کی 44 ویں سالگرہ ہے۔ یعنی اس لحاظ سے "لالا” کی پیدائش کا سال 1977ء بنتا ہے اور جس دن انہوں نے پہلی سنچری بنائی تھی، اس وقت ان کی عمر 19 سال اور 217 دن ہوگی۔

اگر واقعی ایسا ہے تو یہ ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس نہیں رہتا، کیونکہ 19 سال 217 دن کی عمر سے پہلے سنچری بنانے والے بیٹسمینوں کی تعداد 7 ہے، جن میں افغانستان کے عثمان غنی سب سے کم عمر ہیں۔ انہوں نے 2014ء میں زمبابوے کے خلاف 118 رنز بنائے تھے، جب ان کی عمر 17 سال اور 8 مہینے تھی۔

حقیقت جو بھی ہو، شاہد آفریدی ایک حیرت انگیز کھلاڑی ہیں، کم عمری میں کرکٹ کی شروعات کرنے کے بعد آج 40 کا ہندسہ عبور کیے ہوئے بھی عرصہ ہو گیا، لیکن ان کی کرکٹ اب بھی جاری و ساری ہے۔ لگتا ہے عمر ان کے لیے محض ایک نمبر ہے اور بڑھتی عمر کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا یعنی ‘لالا’ لازوال ہیں۔

 

مزید تحاریر

ڈسکہ انتخاب کے بعد عوام بھی کہہ رہی ہے کہ گھر جاؤ، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر میاں حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا اب...

سندھ حکومت نے سعید غنی سے تعلیم کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کرلیا

سندھ کی صوبائی حکومت میں وزیر تعلیم و لیبر سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ساتھ ہی کابینہ...

ن لیگ کو چاہیے کہ پیپلز پارٹی جیسی سیاست کرے، فواد چودھری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن احتجاجی سیاست سے باہر آکر پیپلز پارٹی جیسی سیاست...

پیپلز پارٹی کو نوٹس مسلم لیگ ن نے نہیں، پی ڈی ایم نے بھیجا تھا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس کے لیے کہا جاتا تھا کہ سیاست ختم ہوگئی اس...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے