29.9 C
Islamabad
بدھ, مئی 19, 2021

قوم سے خطاب میں وزیر اعظم نے عوام کا اعتماد حاصل کرلیا، فردوس عاشق اعوان

تازہ ترین

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...
- Advertisement -

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پیسے کے زور پر سینیٹ انتخابات کی ایک سیٹ جیتنے والا کرپٹ ٹولہ تحریک عدم اعتماد سے وزیراعظم عمران خان کو بلیک میل کرنا چاہتا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ جب جب مخالفین نے وزیر اعظم عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کی کوشش کی، کپتان ڈٹ کر پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ سامنے آیا اور میدان مارا۔ گزشتہ روز قوم سے خطاب میں بھی کپتان نے عوام کا اعتماد حاصل کرلیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کپتان نے حقیقی جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے خود اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہوس اقتدار سے آزاد، سچا، نڈر اور بہادر لیڈر روایتی کرپٹ سیاست دانوں کو کسی طور قبول نہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں خدمت کے مقصد کے ساتھ اپنا مشن جاری رکھے گی۔

دوسری طرف وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حزب اختلاف نے سینیٹ الیکشن میں نوٹوں کا بھرپور استعمال کیا۔ غریب عوام کی دولت لوٹ کر ان پیسوں سے سینیٹ کی ایک سیٹ خرید کر اس پر جشن منانے والے مردہ ضمیر ہیں۔ سیاست ایک گھناونا کاروبار ہے جس میں ملوث عناصر عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں اکثریت جماعت بن چکی ہے، وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گھے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا پیشہ سندھ میں کمیشن اور کرپشن کے لیے استعمال کیا گیا جس کا انہیں جواب دینا ہوگا۔

مزید تحاریر

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے