27.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 19, 2021

وزیر اعظم کے الزامات پر دکھ ہوا، شکست تسلیم کرنے کا جذبہ رکھیں، الیکشن کمیشن

تازہ ترین

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...
- Advertisement -

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے الزامات مسترد کردیے گئے، کہا گیا ہے کہ اگر فیصلوں پر اعتراض ہے تو آئینی راستہ اختیار کریں، کسی کی خوشنودی کی خاطر آئین اور قانون کو تبدیل نہیں کرسکتے، اگر کہیں اختلاف ہے تو شواہد کے ساتھ بات کریں۔

الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے ممبران، سیکریٹری اور لا ونگ کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزرا کی تقاریر کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ریٹرننگ افسر اسلام آباد نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ الیکشن کمیشن نے اعلامیے میں کہا کہ ہر سیاسی جماعت اور شخص میں شکست تسلیم کرنے کا جذبہ ہونا چاہیے۔.

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حیران کن بات ہے کہ باقی تمام صوبوں کے نتائج بھی قبول ہیں۔ جس نتیجے پر تبصرہ اور ناراضگی کا اظہار کیا گیا، الیکشن کمیشن اسے مسترد کرتا ہے۔ یہی جمہوریت اور آزادانہ الیکشن اور خفیہ بیلٹ کا حسن ہے، پوری قوم نے دیکھا ہے اور یہی آئین کی منشا تھی۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا گیا کہ ہمارا کام قانون سازی نہیں بلکہ قانون کی پاسبانی ہے، آئینی اداروں کی تضحیک ان کی کمزوری کے مترادف ہے نہ کہ الیکشن کمیشن کی۔ اگر کہیں اختلاف ہے تو شواہد کے ساتھ آکر بات کریں، آپ کی تجاویز سن سکتے ہیں تو شکایت کیوں نہیں۔ لہذا ہمیں کام کرنے دیں، ملکی اداروں پر کیچڑ نہ اچھالیں۔ کچھ تو احساس کریں، الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں قانون و آئین کی بالادستی کے لیے انجام دیتا رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ نے آپ کو موقع دیا مگر کیا وجہ تھی جو 1500 بیلٹ پیپرز پر بار کوڈنگ نہیں کی جاسکی، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا موقع فراہم کیا اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا، میں نے سینیٹ الیکشن سے پہلے ہی پیسوں کی لین دین کی نشاندہی کردی تھی۔

اس سے قبل بدھ کے روز ہونے والے سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی  نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارحفیظ شیخ  کو شکست دی تھی۔ حکومت کی جانب سے دوبارہ ووٹنگ کرائی گئی تاہم دوبارہ ووٹنگ میں بھی یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔ 

مزید تحاریر

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے