28.2 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

جو پیار کرے گا اسے پیار دیں گے، جو وار کرے گا اس پر وار کریں گے، شبلی فراز

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جیت کے لیے ہر سیاسی، جمہوری اور قانونی حربہ استعمال کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ فٹ بال میچ میں حزب اختلاف کو ہاتھ سے بال پکڑنے کی اجازت ہو اور ہم پیروں سے کھیلتے رہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف خریدوفروخت سمیت تمام غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ اپوزیشن غیر قانونی و غیر اخلاقی ہتھکنڈوں سے جمہوریت کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے غیر قانونی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہوا ہے۔

اس سے قبل نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کا انتخاب جیتنے کے لیے جو کرنا پڑا کریں گے۔ اس دفعہ ہم تیار ہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم اپنے ہاتھ قانون کے تحت پیچھے باندھ لیں اور اپوزیشن کچھ بھی کرے۔شبلی فراز نے کہا کہ جو کام حزب اختلاف نے سینیٹ انتخابات میں کیا وہ نہیں کرنے دیں گے۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ فٹ بال میچ میں اپوزیشن کو ہاتھ سے بال پکڑنے کی اجازت ہو اور ہم پیروں سے کھیلتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو پیار کرے گا اسے پیار دیں گے، جو وار کرے گا اس پر وار کریں گے۔

خیال رہے کہ سینٹ انتخابات کے معرکے کے بعد حکومت اپوزیشن کے درمیان سیاسی میدان 12 مارچ کو سجنے جارہا ہے جہاں چیئرمین سینٹ کے انتخابات کے لیے حکومت اپوزیشن پارٹیوں نے نمبر گیم پوری کرنے کی کوششوں کو تیز کردیا ہے۔ چیئرمین سینٹ کے لیے حکومت نے صادق سنجرانی اور پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے