25.7 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

مریم نواز کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں ہے، فیصل واوڈا 

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ون سائیڈ میچ ہے، مریم نواز کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہار اور جیت مقابلے کا حصہ ہوتی ہے، حکومت چیئرمین سینیٹ کا انتخاب جیت جائے گی۔ چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ون سائیڈ میچ ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ حزب اختلاف ڈھائی سال سے ترس رہی ہے کچھ آفر کریں، ان چوروں کے لیے ہم صرف جیلوں کی صفائی آفر کرسکتے ہیں۔ ان کا خواب دیکھیں کہ ہمیں چیئرمین سینیٹ بنا دیا جائے کیونکہ ہم نے پاکستان میں دودھ کی نہریں بہائی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی چیئرمین کی نامزدگی کا فیصلہ شام تک آجائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز اپنے باپ کی طرح جتنی سچی ہیں سب جانتے ہیں، ایک آدمی جس کا باپ مفرور، اشتہاری، چور، بھگوڑا، اس کی بیٹی سزا یافتہ ہو اس مریم نواز کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں۔ سینیٹ میں ہلچل انہی لوگوں نے مچائی ہے جن کی زندگیوں میں ان کی چوری کا انجام انہیں سامنے نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے فیصل واوڈا کی نشست این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردی گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی 13 سے 17 مارچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، این اے 249 ضمنی الیکشن، کاغذات کی اسکروٹنی 25 مارچ کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 249 کراچی میں پولنگ 29 اپریل کو ہوگی۔ این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست 6 اپریل کو جاری کی جائے گی، دستبردار ہونے والے امیدوار 7 اپریل تک کاغذات واپس لے سکیں گے۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے