28.2 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

خوشی ہے کہ سینیٹ کے دونوں عہدے بلوچستان اور سابق فاٹا کو ملے ہیں، وزیراعظم

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بلوچستان اور سابقہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی کا عکاس ہے، ماضی میں بلوچستان اور سابقہ فاٹا پسماندہ اور پیچھے رہ گئے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے نومنتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ یہ دونوں عہدے بلوچستان اور سابق فاٹا کو ملے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور ایم این اے چودھری مونس الٰہی نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ اور مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی آیندہ بھی ایوان بالا کو چلانے میں اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کی اس شاندار کامیابی پر حکومتی اتحاد بھی مبارکباد کا مستحق ہے۔

دوسری طرف معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہر گزرتا دن پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو بے نقاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور ان کے مؤقف کی جیت پر مہر ثبت کررہا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم تجربہ کار جعل ساز اپنے ہی بُنے گئے جال میں پھنستے چلے جارہے ہیں۔ دھونس اور پیسے سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر بنوانے والا کرپٹ ٹولہ اسی گیلانی کی عبرت ناک شکست پر منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے