23.3 C
Islamabad
منگل, اپریل 13, 2021

بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ، رضوان احمد نامزد ہونے والے پہلے مسلمان اور پاکستانی

تازہ ترین

ڈسکہ انتخاب کے بعد عوام بھی کہہ رہی ہے کہ گھر جاؤ، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر میاں حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا اب...

سندھ حکومت نے سعید غنی سے تعلیم کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کرلیا

سندھ کی صوبائی حکومت میں وزیر تعلیم و لیبر سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ساتھ ہی کابینہ...

ن لیگ کو چاہیے کہ پیپلز پارٹی جیسی سیاست کرے، فواد چودھری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن احتجاجی سیاست سے باہر آکر پیپلز پارٹی جیسی سیاست...

پیپلز پارٹی کو نوٹس مسلم لیگ ن نے نہیں، پی ڈی ایم نے بھیجا تھا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس کے لیے کہا جاتا تھا کہ سیاست ختم ہوگئی اس...
- Advertisement -

رضوان احمد، جو رِض احمد کے نام سے مشہور ہیں، پہلے پاکستانی اور مسلمان بنے ہیں جنہیں رواں سال آسکر ایوارڈ کے لیے بہترین اداکار نامزد کیا گیا ہے۔

رضوان احمد ماضی میں The Reluctant Fundamentalist اور Four Lions میں اداکاری پر داد سمیٹ چکے ہیں، لیکن یہ 2019ء کی فلم Sound of Metal ہے کہ جس میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر انہیں اس اعلیٰ ترین اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

رضوان احمد دسمبر 1982ء میں لندن کے نواحی علاقے ویمبلی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والدین کا تعلق کراچی سے ہے جو 1970ء کی دہائی میں پاکستان سے ہجرت کر کے برطانیہ چلے گئے تھے۔

رضوان احمد نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2006ء کی فلم The Road to Guantanamo سے کیا تھا، جس نے کافی تہلکہ مچایا تھا۔ اتنا زیادہ کہ اس فلم پر برلن فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے کے بعد جب وہ وطن واپس پہنچے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا اور کافی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

بہرحال، رواں سال اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین اداکار کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے رضوان احمد کا مقابلہ معروف اداکاروں سے ہے، جن میں چیڈوِک بوسمین، اینتھنی ہوپکِنز، گیری اولڈمین اور اسٹیون یوئن جیسے بڑے اداکار شامل ہیں۔ بوسمین گزشتہ سال اگست میں صرف 43 سال کی عمر میں وفات پا گئے تھے، لیکن انہیں اپنی فلم Ma Rainey’s Black Bottom پر بعد از مرگ گولڈن گلوب ایوارڈ اور کریٹکس چوائس ایوارڈز مل چکا ہے۔

رضوان احمد کو Sound of Metal نامی جس فلم پر نامزدگی ملی ہے وہ ایک ایسے ڈرم بجانے والے کی کہانی بیان کرتی ہے جو اپنی سننے کی صلاحیت سے محروم ہونے لگتا ہے۔ گو کہ ڈاکٹر اسے تجویز کرتے ہیں کہ وہ تیز آوازوں سے دُور رہیں لیکن وہ ان مشوروں کو رد کرتے ہوئے موسیقی کی دنیا میں آگے قدم بڑھاتے ہیں۔

رضوان ماضی میں اپنی 2017ء کی سیریز The Night Of پر بہترین اداکار کا ایمی ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے مسلمان اور پہلے ایشیائی تھے۔ اب اگر وہ بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ بھی جیتتے ہیں تو پہلے مسلمان اور پہلے پاکستانی ہوں گے۔ Sound of Metal میں بہترین اداکاری پر انہیں محض آسکر ہی نہیں بلکہ گولڈن گلوب، اسپرٹ ایوارڈ، SAG ایوارڈ اور BAFTA میں بھی بہترین مرکزی کردار کے لیے نامزدگیاں مل چکی ہیں۔ کئی ناقدین نے بھی ان کی اداکاری کو بہت سراہا ہے۔

مزید تحاریر

ڈسکہ انتخاب کے بعد عوام بھی کہہ رہی ہے کہ گھر جاؤ، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر میاں حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا اب...

سندھ حکومت نے سعید غنی سے تعلیم کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کرلیا

سندھ کی صوبائی حکومت میں وزیر تعلیم و لیبر سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ساتھ ہی کابینہ...

ن لیگ کو چاہیے کہ پیپلز پارٹی جیسی سیاست کرے، فواد چودھری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن احتجاجی سیاست سے باہر آکر پیپلز پارٹی جیسی سیاست...

پیپلز پارٹی کو نوٹس مسلم لیگ ن نے نہیں، پی ڈی ایم نے بھیجا تھا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس کے لیے کہا جاتا تھا کہ سیاست ختم ہوگئی اس...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے