22.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 13, 2021

آج پوری دنیا میں اندھیرا ہو جائے گا!

تازہ ترین

ڈسکہ انتخاب کے بعد عوام بھی کہہ رہی ہے کہ گھر جاؤ، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر میاں حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا اب...

سندھ حکومت نے سعید غنی سے تعلیم کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کرلیا

سندھ کی صوبائی حکومت میں وزیر تعلیم و لیبر سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ساتھ ہی کابینہ...

ن لیگ کو چاہیے کہ پیپلز پارٹی جیسی سیاست کرے، فواد چودھری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن احتجاجی سیاست سے باہر آکر پیپلز پارٹی جیسی سیاست...

پیپلز پارٹی کو نوٹس مسلم لیگ ن نے نہیں، پی ڈی ایم نے بھیجا تھا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس کے لیے کہا جاتا تھا کہ سیاست ختم ہوگئی اس...
- Advertisement -

اگر آج رات گھنٹہ بھر کے لیے آپ کے پڑوس میں تمام گھروں کی روشنیاں بجھ جائیں، جبکہ بجلی بھی موجود ہو، تو پریشان مت ہوئیے گا کیونکہ آج دنیا ‘ارتھ آور’ منائے گی۔

‏’ارتھ آور’ ایک سالانہ روایت ہے جس میں لوگ ماحول دوست رویہ ظاہر کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے ایک گھنٹے کے لیے اپنے تمام بجلی کے آلات بند کر دیتے ہیں۔ ‘ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ’ (WWF) کے اس منصوبے کے تحت آج 27 مارچ کو مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 بجے تک ‘ارتھ آور’ منایا جائے گا۔

ویسے یہ ‘یوم الارض’ یعنی ‘ارتھ ڈے’ سے الگ ہے، جو دہائیوں سے ہر سال 22 اپریل کو منایا جاتا ہے لیکن ‘ارتھ آور’ کا آغاز 2007ء میں سڈنی، آسٹریلیا سے ہوا جب WWF نے 22 لاکھ شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے خلاف اقدامات کی حمایت میں ایک گھنٹے کے لیے اپنی تمام روشنیاں بجھا دیں۔ تب سے شروع ہونے والا ‘ارتھ آور’ اب دنیا بھر میں کروڑوں لوگ مناتے ہیں۔

آج ایفل ٹاور سے لے کر بگ بین، سڈنی اوپیرا ہاؤس، ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ، بکنگھم پیلس، کولوزیم اور ایڈنبرا کاسل جیسی معروف عمارات کے علاوہ پاکستان میں قومی و صوبائی اسمبلی، قومی یادگاروں، ایوانِ صدر اور وزیر اعظم کی بھی روشنیاں بجھا دی جاتی ہیں۔

اس مہم کا مقصد لوگوں کو ایک ماحول دوست مستقبل کی جانب لے جانا ہے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ عوام بلیک آؤٹ میں شریک ہونے کے علاوہ سیاسی رہنماؤں سے عملی اقدامات کا مطالبہ کرنے والی اس آن لائن پٹیشن پر بھی دستخط کریں۔

مزید تحاریر

ڈسکہ انتخاب کے بعد عوام بھی کہہ رہی ہے کہ گھر جاؤ، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر میاں حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا اب...

سندھ حکومت نے سعید غنی سے تعلیم کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کرلیا

سندھ کی صوبائی حکومت میں وزیر تعلیم و لیبر سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ساتھ ہی کابینہ...

ن لیگ کو چاہیے کہ پیپلز پارٹی جیسی سیاست کرے، فواد چودھری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن احتجاجی سیاست سے باہر آکر پیپلز پارٹی جیسی سیاست...

پیپلز پارٹی کو نوٹس مسلم لیگ ن نے نہیں، پی ڈی ایم نے بھیجا تھا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس کے لیے کہا جاتا تھا کہ سیاست ختم ہوگئی اس...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے