28.2 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

جب ہم کورونا ایس او پیز پر عمل کا کہتے تھے، تو کپتان ہمارا مذاق اڑاتے تھے، مرتضی وہاب

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

‏ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس وقت کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کا کہہ رہے ہیں، جب ہماری طرف سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کا کہا جاتا تھا تو کپتان مذاق اڑاتے تھے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‏آج سے 4 اپریل تک انسداد پولیو مہم چلائی جا رہی ہے۔ کراچی میں 22 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے، گزشتہ سال جولائی سے اب تک پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ پانچ سال کے 94 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک پلائی جائے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران ‏خان صاحب خود تکلیف سے گزرے تو لوگوں کو تلقین کر رہے ہیں۔ وزیراعظم 13 ماہ بعد عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کا کہہ رہے ہیں، جب ہم کورونا ایس او پیز پر عمل کا کہتے تھے تو کپتان مذاق اڑاتے تھے۔ کسی دن وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اسلام آباد کے کورونا کیسز کا ذمے دار بھی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو دے دیں گے۔

پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ ‏وفاق کہتا تھا کہ سندھ حکومت معیشت تباہ کر رہی ہے، کورونا وائرس سازش نہیں حقیقت ہے۔ لوگ کورونا ویکسین ضرور لگوائیں، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، جب وزیراعظم، وفاقی وزراء ماسک نہیں پہن رہے تو عام آدمی کیا کرے گا۔ کورونا متاثرین نکل کر دوست اور گھر والوں کا نقصان کررہے ہیں۔

دوسری طرف محکمہ اوقاف سندھ کی جانب سے سندھ کے تمام مزارات 6 اپریل 2021 تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ زائرین کے لیے درگاہیں اور مزارات بند کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کیا گیا تھا تاہم 28 مارچ سے 6 اپریل تک سندھ بھر کی درگاہیں اور مزارات بند رہیں گے۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے