26 C
Islamabad
ہفتہ, ستمبر 18, 2021

شوباز اعلیٰ کے دور کے منصوبے سہولت کے بجائے عوام پر بوجھ ہیں، معاون خصوصی

تازہ ترین

بھارت میں موجود افغان مہاجرین مظاہروں پر مجبور ہو گئے

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود افغان مہاجرین ہفتہ بھر سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے دفتر کے باہر احتجاج...

دنیا کا سب سے بڑا ‘ٹائروں کا قبرستان’ ختم کر دیا گیا

کویت کے صحرا میں 4.2 کروڑ سے زیادہ پرانے ٹائرز ری سائیکل ہونے کے انتظار میں پڑے ہوئے تھے کہ جسے دنیا کا سب...

پاکستان 2023ء میں 5جی لانچ کرے گا

پاکستان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام 2023ء تک ملک میں جدید ترین 5جی ٹیکنالوجی لانے کا ہدف رکھتی ہے۔ ملک میں گزشتہ تین سال...

بٹ کوائن کو بطور کرنسی قبول کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

ایل سیلواڈور لاطینی امریکا میں واقع ایک ملک ہے، جس نے مشہور ڈجیٹل کرنسی 'بٹ کوائن' کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور یہ...
- Advertisement -

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپٹ ظل سبحانی اور شوباز اعلی نے اپنے دور میں فقط شوبازی پر زور دیا، ان کے شروع کیے گئے منصوبے عوامی سہولت کے بجائے قرض کی صورت میں قوم پر بوجھ بن چکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ماضی کی حکومتوں کے منصوبے قرض کی صورت میں قوم پر بوجھ بن چکے ہیں۔ دو نئی نہریں جلالپور کینال سسٹم اور تھل کینال سسٹم منصوبوں کا حصہ ہیں جبکہ چوبارہ سیکشن، 7 اکنامک زونز، 12 نئے ہسپتال منصوبوں میں شامل ہیں۔ منصوبوں میں 12 نئی یونیورسٹیز، ایک ہزار کلومیٹر فارم ٹو مارکیٹ سڑکیں اور ایک ہزار سکول لائبریرز بھی شامل ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک ہزار سائنس لیبز بھی ترقیاتی منصوبوں کے حصے میں شامل کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں پنجاب کے تمام خاندانوں کو 7 لاکھ سے زائد مالیت کی ہیلتھ انشورنس کی فراہمی ایسے منصوبے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ پنجاب میں تاریخ ساز ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

دوسری طرف آج نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں پسماندہ علاقوں کو دانستہ طور پر نظر انداز کیا گیا تاہم وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نظر انداز علاقوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ سال کورونا وبا کی وجہ سے پالیسیوں پر عملدرآمد میں مشکلات ہوئیں اور آج بھی ہمیں کورونا کا چیلنج درپیش ہے۔

پاک بھارت تعلقات پر اظہار خیال کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ تجارت سے دونوں ملکوں کی تلخیوں کو کم کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بار بار سمجھایا کہ ہم امن چاہتے ہیں، جنگ نہیں لیکن طاقت کے نشے میں نریندر مودی کشمیریوں کو حق خودارادیت سے روکتا رہا۔ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کی عالمی سطح پر بہترین ترجمانی کرتے رہے ہیں۔

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے نائب صدر مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عدنان لندن سے مریم نواز کے علاج کے لیے نہیں آئے بلکہ وہ کوئی مرض اور بیانیہ لائے ہوں گے۔ مریم نواز کے لیے انجکشن بھی تجویز کردیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی باتیں خالی بڑھکیں ہیں، پیپلز پارٹی میچ کے لیے پہلے ٹیم تو پوری کرے۔

مزید تحاریر

بھارت میں موجود افغان مہاجرین مظاہروں پر مجبور ہو گئے

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود افغان مہاجرین ہفتہ بھر سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے دفتر کے باہر احتجاج...

دنیا کا سب سے بڑا ‘ٹائروں کا قبرستان’ ختم کر دیا گیا

کویت کے صحرا میں 4.2 کروڑ سے زیادہ پرانے ٹائرز ری سائیکل ہونے کے انتظار میں پڑے ہوئے تھے کہ جسے دنیا کا سب...

پاکستان 2023ء میں 5جی لانچ کرے گا

پاکستان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام 2023ء تک ملک میں جدید ترین 5جی ٹیکنالوجی لانے کا ہدف رکھتی ہے۔ ملک میں گزشتہ تین سال...

بٹ کوائن کو بطور کرنسی قبول کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

ایل سیلواڈور لاطینی امریکا میں واقع ایک ملک ہے، جس نے مشہور ڈجیٹل کرنسی 'بٹ کوائن' کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور یہ...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے