23.3 C
Islamabad
منگل, اپریل 13, 2021

بابر اعظم نے ہاشم آملا اور ویراٹ کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

تازہ ترین

ڈسکہ انتخاب کے بعد عوام بھی کہہ رہی ہے کہ گھر جاؤ، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر میاں حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا اب...

سندھ حکومت نے سعید غنی سے تعلیم کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کرلیا

سندھ کی صوبائی حکومت میں وزیر تعلیم و لیبر سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ساتھ ہی کابینہ...

ن لیگ کو چاہیے کہ پیپلز پارٹی جیسی سیاست کرے، فواد چودھری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن احتجاجی سیاست سے باہر آکر پیپلز پارٹی جیسی سیاست...

پیپلز پارٹی کو نوٹس مسلم لیگ ن نے نہیں، پی ڈی ایم نے بھیجا تھا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس کے لیے کہا جاتا تھا کہ سیاست ختم ہوگئی اس...
- Advertisement -

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیاب حاصل کی، جس میں نمایاں ترین کردار کپتان بابر اعظم کی سنچری اننگز کا تھا۔ جس کے ساتھ انہوں نے ہاشم آملا اور ویراٹ کوہلی جیسے بڑے بلے بازوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

‏274 رنز کے تعاقب میں بابر اعظم نے 104 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیلی، جس کی بدولت وہ میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔ بابر اب تک اپنے 78 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، جس کی 76 اننگز میں 13 سنچریوں کی مدد سے 3683 رنز بنائے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ سب سے کم اننگز میں 13 سنچریاں بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

بابر اعظم اس وقت عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی انہیں پہلے نمبر پر لا سکتی ہے۔

جنوبی افریقہ کے عظیم بیٹسمین ہاشم آملا نے اپنے کیریئر کے دوران 83 اننگز میں 13 سنچریاں بنائی تھیں جبکہ کوہلی نے 13 سنچریوں کے لیے 86 اننگز کھیلی تھیں۔

یہ بحیثیتِ کپتان بابر اعظم کی دوسری سنچری تھی۔ اس سے پہلے وہ نومبر 2020ء میں زمبابوے کے خلاف بھی سنچری بنا چکے ہیں۔

ویسے خواتین کی کرکٹ میں آسٹریلیا کی میگ لیننگ نے بھی اپنی 13 سنچریاں صرف 76 اننگز میں بنائی تھیں۔

بہرحال، سنسنی خیز مقابلے میں کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان تین ون ڈے میچز کی سیریز میں ‏1-0 کی برتری حاصل کر چکا ہے۔ اب دوسرا میچ اتوار کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے کے بعد دونوں ٹیمیں چار ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلیں گی۔

مزید تحاریر

ڈسکہ انتخاب کے بعد عوام بھی کہہ رہی ہے کہ گھر جاؤ، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر میاں حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا اب...

سندھ حکومت نے سعید غنی سے تعلیم کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کرلیا

سندھ کی صوبائی حکومت میں وزیر تعلیم و لیبر سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ساتھ ہی کابینہ...

ن لیگ کو چاہیے کہ پیپلز پارٹی جیسی سیاست کرے، فواد چودھری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن احتجاجی سیاست سے باہر آکر پیپلز پارٹی جیسی سیاست...

پیپلز پارٹی کو نوٹس مسلم لیگ ن نے نہیں، پی ڈی ایم نے بھیجا تھا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس کے لیے کہا جاتا تھا کہ سیاست ختم ہوگئی اس...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے