22.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 13, 2021

کراچی، 190 تولا سونے کی ڈکیتی  کا ڈراپ سین

تازہ ترین

ڈسکہ انتخاب کے بعد عوام بھی کہہ رہی ہے کہ گھر جاؤ، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر میاں حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا اب...

سندھ حکومت نے سعید غنی سے تعلیم کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کرلیا

سندھ کی صوبائی حکومت میں وزیر تعلیم و لیبر سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ساتھ ہی کابینہ...

ن لیگ کو چاہیے کہ پیپلز پارٹی جیسی سیاست کرے، فواد چودھری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن احتجاجی سیاست سے باہر آکر پیپلز پارٹی جیسی سیاست...

پیپلز پارٹی کو نوٹس مسلم لیگ ن نے نہیں، پی ڈی ایم نے بھیجا تھا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس کے لیے کہا جاتا تھا کہ سیاست ختم ہوگئی اس...
- Advertisement -

کراچی پولیس نے کہا ہے کہ اس نے 190 تولا سونے کی ڈکیتی کا معاملہ حل کر دیا ہے اور اس "ڈکیتی” کی منصوبہ بندی خود گھر کے بیٹے نے کی تھی۔

ایس ایس پی ساؤتھ انوسٹی گیشن عمران مرزا کے مطابق 20 مارچ کو ایک شہر اصغر نے تھانے میں اطلاع دی تھی کہ خیانِ حافظ، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی فیز VI میں اُس کے گھر کے سامنے سے چند ڈاکو 190 تولا سونا چھین کر فرار ہو گئے۔ ایف آئی ار کے مطابق گھر میں شادی کی تیاریاں چل رہی تھیں، جس کے لیے بینک کے لاکر میں رکھا سونا نکلوایا گیا تھا۔ لیکن جیسے ہی وہ اپنی رہائش گاہ پہنچے، دو مشتبہ افراد موٹر سائیکل پر آئے اور ان سے سونا اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق انہیں سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج بھی فراہم کی گئی۔ البتہ تحقیقات میں کئی شبہات کھڑے ہو گئے اور جب جیو فینسنگ اور موبائل فونز کے ٹیکنیکل ڈیٹا کی تفصیلات سامنے آئیں تو شکوک میں مزید اضافہ ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والدین نے سونے کے یہ زیورات اپنے بیٹے اصغر کو دو سال پہلے بینک کے لاکر میں رکھوانے کے لیے دیے تھے۔ لیکن اصغر نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر یہ سارا سونا بیچ ڈالا اور گھر والوں کو اس کا پتہ ہی نہیں چلا۔ جب اصغر کے بھائی کی شادی کے وقت یہ سونا لانے کو کہا گیا تو اُس نے "جعلی ڈکیتی” کا منصوبہ بنایا کیونکہ وہ سارا سونا پہلے ہی بیچ چکا تھا۔ اس کے لیے اصغر کی بیوی کے ایک رشتہ دار فائق علی کی خدمات حاصل کی گئیں جو ایک نجی یونیورسٹی میں کام کرتا ہے۔

فائق نے ایک شخص کے ساتھ مل کر "سونے کے زیورات چھیننے” کا ڈراما رچایا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

پولیس افسر کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران اس وقت شک پیدا ہوا جب فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ڈاکوؤں نے اسلحہ دکھائے بغیر ان سے "زیورات کا تھیلا” چھینا ہے۔

علاقے کی جیو فینسنگ سے پتہ چلا کہ ملزمان اور اصغر دونوں علاقے میں موجود تھے اور موبائل فون ریکارڈز کے مطابق اس روز دونوں کے درمیان تقریباً 38 مرتبہ فون پر رابطہ بھی ہوا۔

تفتیش کے دوران مشتبہ افراد نے تمام تفصیلات ظاہر کر دی ہیں اور پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔

مزید تحاریر

ڈسکہ انتخاب کے بعد عوام بھی کہہ رہی ہے کہ گھر جاؤ، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر میاں حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا اب...

سندھ حکومت نے سعید غنی سے تعلیم کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کرلیا

سندھ کی صوبائی حکومت میں وزیر تعلیم و لیبر سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ساتھ ہی کابینہ...

ن لیگ کو چاہیے کہ پیپلز پارٹی جیسی سیاست کرے، فواد چودھری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن احتجاجی سیاست سے باہر آکر پیپلز پارٹی جیسی سیاست...

پیپلز پارٹی کو نوٹس مسلم لیگ ن نے نہیں، پی ڈی ایم نے بھیجا تھا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس کے لیے کہا جاتا تھا کہ سیاست ختم ہوگئی اس...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے