25.7 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

حکومت کو کوئی مشکل ہوئی تو اس کی بھی آواز بنیں گے، یوسف رضا گیلانی

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

پیپلز پارٹی کے رہنما اور قائد حزب اختلاف سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی حمایت سے الیکشن لڑا، اگر کبھی مشکل پیش آئی تو ہم حکومت کی جانب سے بھی بولیں گے، عوام کو ریلیف دینے کے لیے سب ایک ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں بطور قائد حزب اختلاف اپنے پہلے خطاب میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں آئینی حقوق، خواتین اور اقلیتوں کی آواز بنی۔ اس وقت ملک کو کئی چیلنجز درپیش ہیں جس کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم عوامی مفاد کے لیے آئے ہیں، عوام کی ترجمانی کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے۔ میں نے پی ڈی ایم کے تعاون سے ہی سینیٹ انتخابات لڑا اور فتح حاصل ہوئی۔ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے احمد فراز کی غزل پڑھتے ہوئے اپنے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

پی ڈی ایم قیادت کی جانب سے پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس دیے جانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ابھی تک نوٹس کا جواب نہیں دیا، عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہم سب ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو کوئی مشکل ہوئی تو ان کی بھی آواز بنیں گے۔

دوسری جانب لیڈ آف دی ہاؤس شہزاد وسیم نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف سینیٹ بننے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قائد حزب اختلاف آئین اور قانون کے مطابق حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

اس سے قبل یوسف رضا گیلانی کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت ہوئی جس میں سینیٹر یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرایا۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں نظر آنے والے ایم این ایز فہیم خان اور جمیل احمد کو بھی نوٹس جاری کردی گیا۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے