23.3 C
Islamabad
منگل, اپریل 13, 2021

28اپریل تک پہلی سے آٹھویں جماعت کے اسکولز بند رہیں گے، وزیر تعلیم

تازہ ترین

ڈسکہ انتخاب کے بعد عوام بھی کہہ رہی ہے کہ گھر جاؤ، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر میاں حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا اب...

سندھ حکومت نے سعید غنی سے تعلیم کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کرلیا

سندھ کی صوبائی حکومت میں وزیر تعلیم و لیبر سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ساتھ ہی کابینہ...

ن لیگ کو چاہیے کہ پیپلز پارٹی جیسی سیاست کرے، فواد چودھری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن احتجاجی سیاست سے باہر آکر پیپلز پارٹی جیسی سیاست...

پیپلز پارٹی کو نوٹس مسلم لیگ ن نے نہیں، پی ڈی ایم نے بھیجا تھا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس کے لیے کہا جاتا تھا کہ سیاست ختم ہوگئی اس...
- Advertisement -

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں نویں سے بارہویں تک کی کلاسز 19 اپریل سے شروع کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نویں سے بارہویں جماعت تک کے امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے جبکہ او لیول امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اے اور او لیول کے امتحانات کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، اے اور او لیول کے امتحانات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نویں سے بارہویں تک کلاسز سخت ایس اوپیز کے تحت ہوں گی۔یونیورسٹیز سے انٹری ٹیسٹ کی تاریخیں بڑھانے کا کہا ہے۔ 19 اپریل سے نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا اسکول آئیں گے۔

شفقت محمود نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثر اضلاع میں پہلی سے آٹھویں تک کلاسز 28 اپریل تک نہیں ہوں گی، 28 اپریل کو کورونا صورتحال کا جائزہ لے کر دوبارہ فیصلہ کریں گے۔ 28 اپریل کو دوبارہ اجلاس میں اسکول کھولنے سے متعلق جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ نے بھی آٹھویں جماعت تک کلاسز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ کورونا سے متاثر اضلاع میں یونیورسٹیز کی آن لائن کلاسز ہوں گی۔ دنیا کے 80 فیصد ممالک میں امتحانات ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ شفقت محمود نے آج بروز منگل این سی او سی کے اجلاس کا اعلان کرتے ہوئے ملک کی وبائی صورتحال کا جائزہ اور اسکولوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اجلاس میں جو بھی فیصلہ کیا جائے گا وہ ملک کے صحت اور تعلیم کے حکام اور این سی او سی کا اجتماعی فیصلہ ہوگا۔

مزید تحاریر

ڈسکہ انتخاب کے بعد عوام بھی کہہ رہی ہے کہ گھر جاؤ، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر میاں حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا اب...

سندھ حکومت نے سعید غنی سے تعلیم کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کرلیا

سندھ کی صوبائی حکومت میں وزیر تعلیم و لیبر سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ساتھ ہی کابینہ...

ن لیگ کو چاہیے کہ پیپلز پارٹی جیسی سیاست کرے، فواد چودھری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن احتجاجی سیاست سے باہر آکر پیپلز پارٹی جیسی سیاست...

پیپلز پارٹی کو نوٹس مسلم لیگ ن نے نہیں، پی ڈی ایم نے بھیجا تھا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس کے لیے کہا جاتا تھا کہ سیاست ختم ہوگئی اس...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے