22.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 13, 2021

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر اٹھک بیٹھک کی سزا پانے والا مر گیا

تازہ ترین

ڈسکہ انتخاب کے بعد عوام بھی کہہ رہی ہے کہ گھر جاؤ، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر میاں حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا اب...

سندھ حکومت نے سعید غنی سے تعلیم کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کرلیا

سندھ کی صوبائی حکومت میں وزیر تعلیم و لیبر سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ساتھ ہی کابینہ...

ن لیگ کو چاہیے کہ پیپلز پارٹی جیسی سیاست کرے، فواد چودھری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن احتجاجی سیاست سے باہر آکر پیپلز پارٹی جیسی سیاست...

پیپلز پارٹی کو نوٹس مسلم لیگ ن نے نہیں، پی ڈی ایم نے بھیجا تھا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس کے لیے کہا جاتا تھا کہ سیاست ختم ہوگئی اس...
- Advertisement -

فلپائن میں ایک شخص کو کرونا وائرس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر بطور سزا 300 مرتبہ اٹھک بیٹھک کروائی گئی، جس کی وجہ سے اگلے روز اس کی موت واقع ہو گئی۔

یہ واقعہ صوبہ کاویت کے شہر جنرل تریاس میں پیش آیا ہے، جہاں ڈیرن پینردوندو نامی ایک شخص شام 6 بجے گھر سے باہر پانی پیتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ صوبے میں شام 6 سے صبح 5 بجے تک کا کرفیو لگایا گیا ہے۔

متوفی کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ وہ پینردوندو کو ایک دوسرے شخص کے ساتھ پکڑا گیا تھا اور میونسپل ہال لے جایا گیا، جہاں انہیں 100 مرتبہ اٹھک بیٹھک کرنے کی سزا دی گئی۔ یہی نہیں بلکہ دونوں اٹھک بیٹھک ایک ساتھ کرنے کا حکم دیا گیا اور ایسا نہ کرنے پر بارہا سزا کو دہرایا گیا، نتیجتاً انہیں 300 مرتبہ اٹھک بیٹھک کرنا پڑی۔

اہل خانہ کے مطابق پینردوندو صبح 8 بجے گھر واپس آیا اور اس حال میں تھا کہ اس سے ہلا بھی نہیں جا رہا تھا۔ دن بھر اسے چلنے پھرنے میں تکلیف محسوس ہوتی رہی۔ بعد ازاں، اسے دورے پڑنے لگے اور بالآخر اس کے دل کی دھڑکن رک گئی اور رات 10 بجے اس کی موت واقع ہو گئی۔

سٹی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کوئی سزا نہیں دی جاتی، بلکہ انہیں صرف سمجھایا بجھایا جاتا ہے۔ جبکہ شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں گے۔

فلپائن میں حکومت نے قومی لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کا اضافہ کیا ہے کیونکہ دارالحکومت منیلا اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں ہسپتال بھرتے جا رہے ہیں۔

فلپائں میں اب تک 7,95,000 کیسز سامنے آ چکے ہیں اور 13,425 اموات ہوئی ہیں، جو انڈونیشیا کے بعد جنوب مشرقی ایشیا میں سب سسے زیادہ ہیں۔

مزید تحاریر

ڈسکہ انتخاب کے بعد عوام بھی کہہ رہی ہے کہ گھر جاؤ، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر میاں حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا اب...

سندھ حکومت نے سعید غنی سے تعلیم کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کرلیا

سندھ کی صوبائی حکومت میں وزیر تعلیم و لیبر سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ساتھ ہی کابینہ...

ن لیگ کو چاہیے کہ پیپلز پارٹی جیسی سیاست کرے، فواد چودھری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن احتجاجی سیاست سے باہر آکر پیپلز پارٹی جیسی سیاست...

پیپلز پارٹی کو نوٹس مسلم لیگ ن نے نہیں، پی ڈی ایم نے بھیجا تھا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس کے لیے کہا جاتا تھا کہ سیاست ختم ہوگئی اس...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے