22.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 13, 2021

پائلٹ نے غلط ایئرپورٹ پر جہاز اتار دیا

تازہ ترین

ڈسکہ انتخاب کے بعد عوام بھی کہہ رہی ہے کہ گھر جاؤ، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر میاں حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا اب...

سندھ حکومت نے سعید غنی سے تعلیم کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کرلیا

سندھ کی صوبائی حکومت میں وزیر تعلیم و لیبر سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ساتھ ہی کابینہ...

ن لیگ کو چاہیے کہ پیپلز پارٹی جیسی سیاست کرے، فواد چودھری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن احتجاجی سیاست سے باہر آکر پیپلز پارٹی جیسی سیاست...

پیپلز پارٹی کو نوٹس مسلم لیگ ن نے نہیں، پی ڈی ایم نے بھیجا تھا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس کے لیے کہا جاتا تھا کہ سیاست ختم ہوگئی اس...
- Advertisement -

ایتھوپیئن ایئر لائن کا ایک ہوائی جہاز غلطی سے ایسے ہوائی اڈے پر اتر گیا کہ جو ابھی زیرِ تعمیر تھا۔

یہ کارگو ہوائی جہاز زیمبیا کے شمالی صوبہ کاپر بیلٹ کے شہر اینڈولا جا رہا تھا۔ جہاز ریڈار سے رابطے میں تھا لیکن پائلٹوں کو اندازہ نہیں تھا کہ جہاز دراصل چھوٹے اور پرانے ایئرپورٹ پر اتارنا ہے۔ انہیں جو رن وے سامنے نظر آیا انہوں نے اسی پر ہوائی جہاز اتار لیا۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق اس واقعے میں جہاز یا ہوائی اڈے کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے جامع رپورٹ پیش کی جائے گی۔

زیمبیا افریقہ میں سب سے زیادہ تانبا پیدا کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک اور اس کی زیادہ تر معدنیات کاپر بیلٹ صوبے سے ہی آتی ہیں۔

اینڈولا شہر کے قریب واقع یہ نیا ایئرپورٹ چین نے بنایا ہے جسے 2020ء کے وسط میں ہی کھل جانا تھا لیکن کووِڈ-19 کی وجہ سے ابھی تک اس کا باضابطہ افتتاح نہیں ہوا۔

‏397 ملین ڈالرز سے بنایا گیا یہ ایئرپورٹ پرانے ہوائی اڈے سے کہیں بڑا ہے اور اس پر 3,500 میٹرز کے رن وے کے علاوہ دیگر جدید سہولیات بھی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ کارگو پروازیں ہی تھیں کہ جنہوں نے افریقہ کے سب سے بڑے کیریئر ایتھوپیئن ایئر لائن کو وبا کے دوران بھی زندہ رکھا۔ وہ درجنوں مسافر جہازوں کو فریٹ ٹرانسپورٹر کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

مزید تحاریر

ڈسکہ انتخاب کے بعد عوام بھی کہہ رہی ہے کہ گھر جاؤ، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر میاں حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا اب...

سندھ حکومت نے سعید غنی سے تعلیم کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کرلیا

سندھ کی صوبائی حکومت میں وزیر تعلیم و لیبر سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ساتھ ہی کابینہ...

ن لیگ کو چاہیے کہ پیپلز پارٹی جیسی سیاست کرے، فواد چودھری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن احتجاجی سیاست سے باہر آکر پیپلز پارٹی جیسی سیاست...

پیپلز پارٹی کو نوٹس مسلم لیگ ن نے نہیں، پی ڈی ایم نے بھیجا تھا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس کے لیے کہا جاتا تھا کہ سیاست ختم ہوگئی اس...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے