30 C
Islamabad
پیر, اپریل 12, 2021

ارطغرل’ کے بعد ‘عثمان’ بھی پاکستان میں، کب اور کس چینل پر؟’

تازہ ترین

جوہری پلانٹ میں پیش آنے والا واقعہ "نیوکلیئر دہشت گردی” ہے، ایران

ایران نے اپنی نطنز نیوکلیئر تنصیب میں پیش آنے والے واقعے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھیراتے ہوئے کہا ہے کہ اسے "نیوکلیئر دہشت...

روس سے جنگ کا خطرہ، یوکرین کا رُخ ترکی کی جانب

یوکرین کے صدر ولادیمر زیلنسکی نے گزشتہ دنوں ترکی کا دورہ کیا تھا جو دونوں ممالک کی تزویراتی شراکت داری کے 10 سال مکمل...

فلسطینی فلم نے معروف ‘بافٹا’ ایوارڈ جیت لیا

فلسطینی فلم ساز فرح نابلوسی کی مختصر فلم 'The Present' نے برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی وژن آرٹس (BAFTA) ایوارڈز 2021ء میں 'بہترین...

نجی طور پر درآمد شدہ ویکسین کی ہاتھوں ہاتھ فروخت، معاشرتی عدم مساوات کا خدشہ

پاکستان کو کووِڈ-19 کی تیسری لہر کا سامنا ہے اور عالم یہ ہے کہ حکومت کی ویکسین مہم محدود دستیابی کے ساتھ بہت سستی...
- Advertisement -

ترک ٹیلی وژن سیریز ‘ارطغرل غازی’ کی زبردست کامیابی کے بعد پاکستان کا ایک نجی ٹیلی وژن چینل ‘کورولش عثمان’ نشر کرنے جا رہا ہے۔

سلطنتِ عثمانیہ کے قیام کے ابتدائی دنوں کی داستان بیان کرتی یہ سیریز اردو زبان میں ڈبنگ کے ساتھ ‘جیو انٹرٹینمنٹ’ پر نشر کی جائے گی۔ گو کہ چینل نے ابھی تک دن کا اعلان نہیں کیا لیکن ذرائع کے مطابق اس کا آغاز رمضان میں ہی ہوگا۔

گزشتہ سال یکم رمضان سے پاکستان کے سرکاری ٹیلی وژن چینل ‘پی ٹی وی’ نے مشہورِ زمانہ ‘ارطغرل’ سیریز اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کی تھی، جس کا سلسلہ اب تک جاری ہے اور کئی سیزنز نشر ہو چکے ہیں۔ اس سیریز کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف یوٹیوب پر ‘ارطغرل غازی’ کی پہلی قسط اب تک 98 ملین مرتبہ دیکھی جا چکی ہے۔ اس کے لیے خصوصی طور پر بنایا گیا یوٹیوب چینل اب تک 12.5 ملین سبسکرائبرز حاصل کر چکا ہے۔ 2020ء میں گوگل سرچ ٹرینڈز کے مطابق ‘فلم ٹیلی وژن’ زمرے میں ارطغرل پاکستان میں پہلے نمبر پر آیا۔

دوسری جانب ‘کورولش عثمان’ بھی کم نہیں ہے۔ نومبر 2019ء میں ریلیز ہونے والا یہ ڈرامہ دراصل ‘ارطغرل غازی’ ہی کی داستان کا تسلسل ہے۔ اس کا پہلا سیزن 120 سے 150 منٹ کی 27 اور دوسرا سیزن 25 اقساط پر مشتمل ہے۔ گزشتہ ہفتے نشر ہونے والی دوسرے سیزن کی 25 ویں اور مجموعی طور پر 52 ویں قسط نے ترکی میں مقبولیت کے تمام پرانے ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔ امید یہی ہے کہ پاکستان میں یہ سیریز نئے ریکارڈز قائم کرے گی۔

مزید تحاریر

جوہری پلانٹ میں پیش آنے والا واقعہ "نیوکلیئر دہشت گردی” ہے، ایران

ایران نے اپنی نطنز نیوکلیئر تنصیب میں پیش آنے والے واقعے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھیراتے ہوئے کہا ہے کہ اسے "نیوکلیئر دہشت...

روس سے جنگ کا خطرہ، یوکرین کا رُخ ترکی کی جانب

یوکرین کے صدر ولادیمر زیلنسکی نے گزشتہ دنوں ترکی کا دورہ کیا تھا جو دونوں ممالک کی تزویراتی شراکت داری کے 10 سال مکمل...

فلسطینی فلم نے معروف ‘بافٹا’ ایوارڈ جیت لیا

فلسطینی فلم ساز فرح نابلوسی کی مختصر فلم 'The Present' نے برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی وژن آرٹس (BAFTA) ایوارڈز 2021ء میں 'بہترین...

نجی طور پر درآمد شدہ ویکسین کی ہاتھوں ہاتھ فروخت، معاشرتی عدم مساوات کا خدشہ

پاکستان کو کووِڈ-19 کی تیسری لہر کا سامنا ہے اور عالم یہ ہے کہ حکومت کی ویکسین مہم محدود دستیابی کے ساتھ بہت سستی...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے