22.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 13, 2021

میری خواہش ہے کہ کچی آبادی والے بھی گھر کے مالک بنیں، وزیراعظم

تازہ ترین

ڈسکہ انتخاب کے بعد عوام بھی کہہ رہی ہے کہ گھر جاؤ، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر میاں حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا اب...

سندھ حکومت نے سعید غنی سے تعلیم کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کرلیا

سندھ کی صوبائی حکومت میں وزیر تعلیم و لیبر سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ساتھ ہی کابینہ...

ن لیگ کو چاہیے کہ پیپلز پارٹی جیسی سیاست کرے، فواد چودھری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن احتجاجی سیاست سے باہر آکر پیپلز پارٹی جیسی سیاست...

پیپلز پارٹی کو نوٹس مسلم لیگ ن نے نہیں، پی ڈی ایم نے بھیجا تھا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس کے لیے کہا جاتا تھا کہ سیاست ختم ہوگئی اس...
- Advertisement -

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ کچی آبادی والوں کے پاس مالکانہ حقوق آئیں، 2 ہزار فلیٹ اس طبقے کو مل رہے ہیں جو اپنے گھر کا تصور نہیں کرسکتے تھے، آسان قرضوں کے لیے ہماری کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں۔

اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے حصے فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غریب کو سستے قرضے دینے کی کوشش کامیاب ہوگئی ہے۔ 2 سال میں فراش ٹاؤن میں لوگوں کو گھر ملیں گے، آج قرض دینے کے لیے بینک بھی تیار ہیں۔ ساتھ ہی کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کے لیے بہترین ہوم ورک کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ کچی آبادی والوں کے پاس مالکانہ حقوق آجائیں۔ لوگوں کے پاس پیسہ نہیں ہوتا، اس لیے کچی آبادی بن جاتی ہے۔ 2 ہزار ایسے لوگوں کو فلیٹ ملیں گے جو فلیٹ کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ 600 گھر کچی آبادی کے لوگوں کو دے رہے ہیں، کچی آبادیوں میں سیوریج سسٹم ہے، نہ پینے کا صاف پانی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں مورگیج فناسنگ کا اسٹرکچر نہیں تھا، آسان قرضوں کے لیے ہماری کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں۔ قرضوں کے لیے بینک بھی تیار ہیں اور اسکیمیں بھی لانچ ہو رہی ہیں۔ بینکوں کو چھوٹے قرضے دینے کی عادت نہیں تھی۔ مسلم لیگ ن نے 5 سال میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض واپس کیا جبکہ ہم اڑھائی سال میں 35 ہزار ارب روپے کا قرض واپس کرچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے ماہ ایف بی آر نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے، بدقسمتی سے ماضی میں ایسے قرضے لیے گئے ہیں جن سے مزید قرضے چڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم 2 ڈیم بنا رہے ہیں جن سے زرعی پیداوار بڑھے گی اور سستی بجلی پیدا ہوگی۔ اس وقت ہماری معیشت پر قرضوں کا دباؤ ہے۔

مزید تحاریر

ڈسکہ انتخاب کے بعد عوام بھی کہہ رہی ہے کہ گھر جاؤ، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر میاں حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا اب...

سندھ حکومت نے سعید غنی سے تعلیم کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کرلیا

سندھ کی صوبائی حکومت میں وزیر تعلیم و لیبر سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ساتھ ہی کابینہ...

ن لیگ کو چاہیے کہ پیپلز پارٹی جیسی سیاست کرے، فواد چودھری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن احتجاجی سیاست سے باہر آکر پیپلز پارٹی جیسی سیاست...

پیپلز پارٹی کو نوٹس مسلم لیگ ن نے نہیں، پی ڈی ایم نے بھیجا تھا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس کے لیے کہا جاتا تھا کہ سیاست ختم ہوگئی اس...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے