22.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 13, 2021

تحریک انصاف حکومت، نوجوان اور تعلیم دشمن پالیسیوں پر چل رہی ہے، احسن اقبال

تازہ ترین

ڈسکہ انتخاب کے بعد عوام بھی کہہ رہی ہے کہ گھر جاؤ، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر میاں حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا اب...

سندھ حکومت نے سعید غنی سے تعلیم کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کرلیا

سندھ کی صوبائی حکومت میں وزیر تعلیم و لیبر سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ساتھ ہی کابینہ...

ن لیگ کو چاہیے کہ پیپلز پارٹی جیسی سیاست کرے، فواد چودھری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن احتجاجی سیاست سے باہر آکر پیپلز پارٹی جیسی سیاست...

پیپلز پارٹی کو نوٹس مسلم لیگ ن نے نہیں، پی ڈی ایم نے بھیجا تھا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس کے لیے کہا جاتا تھا کہ سیاست ختم ہوگئی اس...
- Advertisement -

پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے موجودہ حکومت نوجوان اور تعلیم دشمن پالیسیز پر چل رہی ہے، ہائیر ایجوکیشن کے تحت تمام اسکالرشپس کو بحال کیا جائے، پاکستان کو مضبوط بنانا ہے تو نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہوگا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب ہم 2013 میں حکومت میں آئے تو ہمیں ایچ ای سی تباہ حال ملا، ایچ ای سی کا 13 ارب کا بجٹ تھا جسے ہم نے 46 ارب روپے کیا۔ آج بدقسمتی سے ہماری یونیورسٹیوں کو تباہ کیا جارہا ہے۔ حکومت نے ایچ ای سی کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، غریب آدمی کے لیے فیس کا بوجھ ناقابل برداشت ہوچکا ہے۔ حکومت طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے سے گریز کرے۔

احسن اقبال نے کہا کہ فاٹا اور بلوچستان کے طلباء سے یکجہتی کے لیے آیا ہوں، ملک کے کسی علاقے کا اتنا نقصان نہیں ہوا جتنا سابق فاٹا میں ہوا۔ ان کو تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ فاٹا میں امن و خوشحالی آئے۔ سیٹوں میں کمی سابق فاٹا اور بلوچستان کے حقوق پر ڈاکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکالرشپ کے تحت طلباء کو تعلیم کا موقع فراہم کرنا تھا۔ انقلابی منصوبہ تھا جس کے تحت ہزاروں طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ موجودہ حکومت نے اس منصوبے کو رول بیک کیا۔

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت وزیراعظم کے کہنے پر جو حکم عدولی کررہی ہے، سپریم کورٹ اس کا نوٹس لے۔ پنجاب حکومت نے منتخب چیئرمینوں کے خلاف مقدمے بنانے کی کارروائی تیز کردی ہے۔ عدالت نے لکھا کہ بلدیاتی ادارے اسی حالت میں بحال ہوں گے جس حالت میں پہلے تھے لیکن حکومت پنجاب سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد سے انکاری ہے۔ حکومت پنجاب اور وزیر بلدیات توہین عدالت اور توہین آئین کررہے ہیں۔

مزید تحاریر

ڈسکہ انتخاب کے بعد عوام بھی کہہ رہی ہے کہ گھر جاؤ، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر میاں حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا اب...

سندھ حکومت نے سعید غنی سے تعلیم کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کرلیا

سندھ کی صوبائی حکومت میں وزیر تعلیم و لیبر سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ساتھ ہی کابینہ...

ن لیگ کو چاہیے کہ پیپلز پارٹی جیسی سیاست کرے، فواد چودھری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن احتجاجی سیاست سے باہر آکر پیپلز پارٹی جیسی سیاست...

پیپلز پارٹی کو نوٹس مسلم لیگ ن نے نہیں، پی ڈی ایم نے بھیجا تھا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس کے لیے کہا جاتا تھا کہ سیاست ختم ہوگئی اس...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے