29.9 C
Islamabad
منگل, مئی 18, 2021

ن لیگ کو چاہیے کہ پیپلز پارٹی جیسی سیاست کرے، فواد چودھری

تازہ ترین

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...
- Advertisement -

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن احتجاجی سیاست سے باہر آکر پیپلز پارٹی جیسی سیاست کرے، پیپلز پارٹی زیادہ دیر تک پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں چل سکتی۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ انہوں نے حزب اختلاف کو دعوت دی کہ آئیں، استعفوں کے بجائے اصلاحات کرتے ہیں، اصلاحات کی تحریک سے عوام کو بھی فائدہ ہوگا۔ فواد چودھری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم کے ساتھ چلنا مشکل ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حزب اختلاف کو متعدد بار اصلاحات کی دعوت دے چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو الیکٹرول ریفارمز کے لیے خط لکھا ہے۔ ہم تو حزب اختلاف کی تجاویز کا انتظار کر رہے ہیں۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے فواد چودھری کو دوبارہ وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو اطلاعات کا قلمدان دینے کا اعلان بھی جلد کردیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے فواد چودھری نے اہم ملاقات بھی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہونے والی ملاقات میں ملک کے اہم سیاسی، داخلی اور سماجی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کے سینیٹ سے ریٹائر ہونے بعد وزارت اطلاعات کا قلمدان کسی کے پاس بھی نہیں تھا۔ جس کے بعد وزیراعظم نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری جو پہلے بھی اس منصب پر فائز رہ چکے ہیں، انہیں دوبارہ یہ قلمدان سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ مشاورت مکمل کرلی تھی۔ ذرائع کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات، توانائی، ایوی ایشن، اقتصادی امور اور کشمیر کمیٹی میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کو بھی وزیر مملکت کا قلمدان ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید تحاریر

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے