27.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 19, 2021

سندھ حکومت نے سعید غنی سے تعلیم کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کرلیا

تازہ ترین

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...
- Advertisement -

سندھ کی صوبائی حکومت میں وزیر تعلیم و لیبر سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ساتھ ہی کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں محکمہ تعلیم کی غیر تسلی بخش صورتحال اور خصوصاً ٹیسٹ پاس ہیڈماسٹرز کے احتجاج اور ان کا معاملہ طول پکڑنے کے باعث پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امکان ہے کہ یہ محکمہ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب یا کسی اور نوجوان وزیر کے حوالے کردیا جائے گا۔ ساتھ ہی سندھ حکومت کی جانب سے کابینہ میں بھی جلد تبدیلیوں کا قوی امکان ہے جس میں کچھ نئے وزراء شامل کیے جاسکتے ہیں اور کچھ سے قلمدان واپس لیے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں سعید غنی نے این اے 75 میں ن لیگی امیدوار نوشین افتخار اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو جیت پر مبارک باد پیش کی تھی۔

دوسری طرف وفاقی کابینہ میں بھی ردوبدل کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ مشاورت مکمل کی تھی۔ ذرائع کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات، توانائی، ایوی ایشن، اقتصادی امور اور کشمیر کمیٹی میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کو بھی وزیر مملکت کا قلمدان ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کو وزیر اطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے۔

مزید تحاریر

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے