27.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 19, 2021

پیپلز پارٹی کو نوٹس مسلم لیگ ن نے نہیں، پی ڈی ایم نے بھیجا تھا، مریم نواز

تازہ ترین

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...
- Advertisement -

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس کے لیے کہا جاتا تھا کہ سیاست ختم ہوگئی اس نے لندن میں بیٹھ کر انہیں ہرادیا، گزشتہ کئی سالوں سے ن لیگ کو دبانے اور ختم کرنے کی کوشش کی گئی، فروری میں یہ دھاندلی کرکے بھی نہیں جیت سکے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ڈسکہ میں ریاستی مشینری کے ساتھ مقابلہ کیا ہے اور ڈسکہ کی فتح بہت بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے۔ فروری میں یہ دھاندلی کرکے بھی نہیں جیت سکے، ن لیگ کو دبانے اور ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔ یہ لوگ جسے کہتے تھے کہ سیاست ختم ہوگئی، اس نے لندن میں بیٹھ کر انہیں ہرادیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کو توڑنے کے لیے 5 سال لگا کر سرتوڑ کوشش کی گئی لیکن ن لیگ عوامی قوت کے ساتھ ان کے سامنے کھڑی ہے۔ دوسری طرف حکومتی اراکین ٹی وی پر حکومت کے خلاف بات کررہے ہیں اور دوسرے ٹھکانے ڈھونڈ رہے ہیں۔ اب جس دن ان کی حکومت نہیں رہی یہ کمپین کرنے کے بھی قابل نہیں رہیں گے۔

لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ نیب وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر انتقامی کاروائیاں کرتا ہے، نیب پولیٹیکل انجینیئرنگ کا ادارہ ہے، ن لیگ کے خلاف دن رات پروپیگینڈا کیا گیا۔ ہر فورم پر شکست کے بعد انہیں عوام کے میدان میں آنا پڑا، یہ سپریم کورٹ گئے کہ ہمیں عوام کی شکست سے بچاؤ اور یہ میدان میں آئے تو عوام کے ووٹوں نے الٹے پاؤں بھاگنے پر مجبور کردیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین کے آپس کے معاملات پر کچھ نہیں کہنا چاہتی لیکن جہانگیر ترین سے سبق سیکھیں، یہ جہانگیر ترین کا نمک کھارہے تھے اور جہاز استعمال کررہے تھے، اس وقت تک وہ شوگر مافیا نہیں تھے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔

پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے میرا واضح مؤقف سامنے آچکا ہے۔ پیپلز پارٹی کو نوٹس مسلم لیگ ن نے نہیں پی ڈی ایم نے بھیجا تھا، یہ نوٹس متفقہ رائے کے بعد بھیجا گیا۔ پی ڈی ایم قائم ہے اور اس میں شامل جماعتیں بھی متحد ہیں۔

مزید تحاریر

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے