26 C
Islamabad
ہفتہ, ستمبر 18, 2021

کیا پولیس والوں پر ڈنڈے برسانا نبیﷺ کی تعلیمات کے مطابق ہے؟ فردوس عاشق اعوان

تازہ ترین

بھارت میں موجود افغان مہاجرین مظاہروں پر مجبور ہو گئے

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود افغان مہاجرین ہفتہ بھر سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے دفتر کے باہر احتجاج...

دنیا کا سب سے بڑا ‘ٹائروں کا قبرستان’ ختم کر دیا گیا

کویت کے صحرا میں 4.2 کروڑ سے زیادہ پرانے ٹائرز ری سائیکل ہونے کے انتظار میں پڑے ہوئے تھے کہ جسے دنیا کا سب...

پاکستان 2023ء میں 5جی لانچ کرے گا

پاکستان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام 2023ء تک ملک میں جدید ترین 5جی ٹیکنالوجی لانے کا ہدف رکھتی ہے۔ ملک میں گزشتہ تین سال...

بٹ کوائن کو بطور کرنسی قبول کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

ایل سیلواڈور لاطینی امریکا میں واقع ایک ملک ہے، جس نے مشہور ڈجیٹل کرنسی 'بٹ کوائن' کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور یہ...
- Advertisement -

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پولیس والوں کے سروں پر ڈنڈے برسا کر اپنے آپ کو عاشق رسول ﷺ کہنا سراسر غلط ہے، پی ڈی ایم کے پاس فقط فسادی مولانا، جھوٹی راجکماری اور رسوائی بچے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک کے اندر جہاں ریاست مدینہ کے پیروکار رہتے ہیں، وہاں مذہب کے نام پر نفرتیں پھیلاتے ہوئے ہمیں توڑا جارہا ہے۔ وہ نبی پاکﷺ جن کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، وہ نبی ﷺ جنہوں نے یہ بتایا کہ کسی دوسرے انسان کی دل آزاری کرنا یا بدسلوکی کرنا غلط فعل ہے۔ جب ان پر کوڑا پھینکا جاتا تھا تو وہ جواب میں مسکراتے تھے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپنے آپ کو حضرت محمد ﷺ کا پیروکار کہنے والے پولیس والوں کے سروں پر ڈنڈے برسا کر، سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں پر پتھراؤ کرکے، راستے پر چلنے والے لوگوں کو تنگ کرکے، کس طرح حضرت محمدﷺ کی زندگی کے کسی پہلو کی عکاسی کررہے ہیں؟

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)، آگے کنواں پیچھے کھائی کی صورتحال سے دوچار ہے۔ کرپشن کے تحفظ کے لیے بنی پی ڈی ایم کی جماعتیں زیادہ دیر اکٹھا چلنے کو تیار نہیں ہیں۔ پی ڈی ایم کے پاس فسادی مولانا، جھوٹی راجکماری اور رسوائی بچے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ایک لاکھ 36 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکز کو کرونا ویکسین لگائی گئی ہے۔

دوسری طرف ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چور جیسے طاقتور مافیا اپنے دائیں بائیں بٹھا کر طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کی بات کررہے ہیں؟ وزیراعظم عمران خان آپ اور آپ کے دائیں بائیں بیٹھا مافیا قانون کے نیچے نہیں آئے گا تو ملک کا یہی حال رہے گا۔ آپ طاقتور مافیا کی سہولت کاری کرتے ہیں، ان کی جیبیں بھرتے ہیں، عوام لو لوٹتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جس طاقتور مافیا نے 400 ارب کی چینی، 215 ارب کا آٹا، 122 ارب کی ایل این جی اور 500 ارب کی دوائی چوری کرلی، اس کو اب آپ سمیت قانون کے نیچے آنا ہے۔ وزیراعظم صاحب احتساب اور طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کا لیکچر دینے سے پہلے ایک بار اپنے دائیں بائیں ضرور دیکھ لیا کریں۔

مزید تحاریر

بھارت میں موجود افغان مہاجرین مظاہروں پر مجبور ہو گئے

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود افغان مہاجرین ہفتہ بھر سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے دفتر کے باہر احتجاج...

دنیا کا سب سے بڑا ‘ٹائروں کا قبرستان’ ختم کر دیا گیا

کویت کے صحرا میں 4.2 کروڑ سے زیادہ پرانے ٹائرز ری سائیکل ہونے کے انتظار میں پڑے ہوئے تھے کہ جسے دنیا کا سب...

پاکستان 2023ء میں 5جی لانچ کرے گا

پاکستان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام 2023ء تک ملک میں جدید ترین 5جی ٹیکنالوجی لانے کا ہدف رکھتی ہے۔ ملک میں گزشتہ تین سال...

بٹ کوائن کو بطور کرنسی قبول کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

ایل سیلواڈور لاطینی امریکا میں واقع ایک ملک ہے، جس نے مشہور ڈجیٹل کرنسی 'بٹ کوائن' کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور یہ...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے