28.2 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

ہارنے کے بعد ن لیگ الیکشن کمیشن کو ذمہ دار ٹھہرا دیتی ہے، ناصر حسین شاہ

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو یاد رکھنا چاہیے کہ اس مرتبہ ان کا مقابلہ حقیقی جمہوری پارٹی سے تھا، یہ جہاں ہارتے ہیں وہاں الزام الیکشن کمیشن پر ہوتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی بیان پر رد عمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ کی طرح سارا الزام الیکشن کمیشن پر ڈال دیتی ہے۔ ن لیگ جہاں ہارتی ہے وہاں سے ان کا ایجنٹ نتیجہ لیے بغیر غائب ہوتا ہے۔ مسلم لیگ ن نے ڈسکہ میں بھی یہی کیا تھا، ن لیگ شاید بھول گئی کہ اس دفعہ ان کا مقابلہ حقیقی جمہوری پارٹی سے تھا۔

ناصر حسین شاہ نے ن لیگ کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیں مل کر پی ٹی آئی کی رسوائی کا جشن منائیں۔ آپ کے پاس الیکشن کمیشن جانے کا حق ہے، آپ اسے ضرور استعمال کریں لیکن پہلے ایک دوسرے کو سلیکٹڈ پی ٹی آئی کی مزید رسوائی پر مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اختلافات اپنی جگہ ہیں لیکن ہمارے مقاصد ایک ہیں، آج کی جیت تمام اپوزیشن کی جیت ہے، آئیں اس کا جشن منائیں۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایک نشست کے لیے جس طرح نظام کو یرغمال بنایا اس سے الیکشن اصلاحات کی ضرورت کا احساس پہلے سے بھی زیادہ اہم ہوگیا ہے۔ ایک بار پھر حزب اختلاف سے کہتا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان کی تجاویز پر غور کریں۔ ووٹنگ کی شرح سے اندازہ ہوتا ہے کہ عوام کا انتخابی عمل سے اعتبار ختم ہو رہا ہے۔

دوسری طرف صدر ن لیگ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے جس طرح دن رات کام کیا، انہیں خراج تحسین کرتا ہوں۔ مفتاح اسماعیل کی جیت اور ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی یہ سب نے دیکھا۔ یقین ہے الیکشن کمیشن انصاف اور شفافیت کے تقاضے پورے کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ این اے 249 میں مسائل کے خاتمے کے لیے اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے