27.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 19, 2021

اسلام آباد برطانوی مسافروں کے لیے ابھرتا ہوا سیاحتی مقام بن گیا

تازہ ترین

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...
- Advertisement -

ایک نئی رپورٹ کے مطابق رواں موسمِ گرما کے لیے اسلام آباد برطانوی مسافروں کے لیے سب سے اہم منزل بن چکا ہے۔

اسکائی اسکینر کی ہورائزن رپورٹ اپنے ڈیٹا اور تجزیے کو 5,000 مسافروں کے سروے کے ساتھ مل کر پیش کرتی ہے جس سے سفری رجحانات کے بارے میں پتہ چلتا ہے اور ساتھ ہی سب سے زیادہ سرچ کیے گئے مقامات بھی دیکھتا ہے۔

پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد اس لحاظ سے سب سے نمایاں مقام کے طور پر نظر آیا ہے جس کے بعد یونان کے جزیرے سینتورینی، کورفو اور کریٹ ہیں۔

ٹاپ 10 مقامات میں زیادہ تر تعطیلات منانے کے لیے مشہور جزیرے ہیں، البتہ دبئی، استانبول اور ایتھنز بھی اسی فہرست میں ہیں۔

اسکائی اسکینر نے خاندانوں، گروپوں اور جوڑوں کے لیے ابھرتے ہوئے مقامات کی بھی درجہ بندی کی ہے اور اس کا 2019ء کی فہرست سے تقابل کیا ہے۔

یونانی، ہسپانوی اور اطالوی سیاحتی مقامات کے علاوہ ‘جوڑوں’ کی کیٹیگری میں ایک نیا اضافہ برطانیہ کے قریب ہی کا ہے، یعنی جزیرہ جرسی کہ جو آٹھویں نمبر پر آیا ہے۔

اس کے علاوہ پتہ چلا ہے کہ برطانیہ میں ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں تعطیلات منانے والے افراد بڑھتے جا رہے ہیں جیسا کہ 2019ء میں بھی ہوا تھا۔

سروے میں شامل 39 فیصد مسافروں نے کہا کہ وہ 14 دن سے زیادہ کا سفر کرنا چاہتے ہیں تاکہ سفری پابندیوں کے خاتمے کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

اسکائی اسکینر کے برطانوی سیاحوں کے لیے ٹاپ 10 ابھرتے ہوئے مقامات۔

1۔ اسلام آباد، پاکستان

2۔ سینتورینی، یونان

3۔ کورفو، یونان

4۔ کریٹ، یونان

5۔ دالامان، ترکی

6۔ لارناکا، قبرص

7۔ استانبول، ترکی

8۔ دبئی، متحدہ عرب امارات

9۔ ابیزا، اسپین

10۔ ایتھنز، یونان

مزید تحاریر

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے