27.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 19, 2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے امارات منتقل کرنے پر غور

تازہ ترین

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...
- Advertisement -

بھارت میں کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کو دیکھتے ہوئے یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ ہو سکتا ہے رواں سال طے شدہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ وہاں کھیلنا ناممکن ہو۔ یہی وجہ ہے کہ "بد ترین منظر نامے” میں اسے بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021ء رواں سال اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں کھیلا جانا ہے، جس میں دنیا بھر کے 16 ممالک شرکت کریں گے۔

لیکن اِس وقت بھارت میں صورت حال یہ ہے کہ وہ کرونا وائرس کی بدترین لہر کا سامنا کر رہا ہے، ملک میں 2 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی جان جا چکی ہے جبکہ گزشتہ ایک ہفتے سے ہر روز کم از کم 3 لاکھ نئے مریض سامنے آ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک نے بھارت پر سفری پابندیاں لگا رکھی ہیں، نہ وہاں سے کوئی پرواز آ سکتی ہے اور نہ جا سکتی ہے۔

امید تو یہی ہے کہ ورلڈ کپ تک حالات بہتر ہو جائیں گے لیکن اگر ایسا نہیں ہوتا تو متحدہ عرب امارات کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر برائے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دھیرج ملہوترا کے مطابق اس وقت ہم تمام امکانات پر غور کر رہے ہیں۔ اگر ایسا ہوا تب بھی انتظامات بھارتی کرکٹ بورڈ ہی کرے گا۔

بھارت نے حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ورلڈ کپ کے لیے 9 مقامات تجویز کیے تھے جن میں احمد آباد، بنگلور، چنئی، دلّی، دھرم شالا، حیدر آباد، کلکتہ، لکھنؤ اور ممبئی شامل تھے۔ فائنل احمد آباد کو دیا گیا ہے جہاں حال ہی میں دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم کا افتتاح ہوا ہے۔

ویسے ان بدترین حالات میں بھی بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ جاری ہے، جس کا فائنل 30 مئی کو یعنی ایک ماہ بعد کھیلا جائے گا۔ البتہ آسٹریلیا کے اینڈریو ٹائی، ایڈم زیمپا اور کین رچرڈسن سمیت کئی کھلاڑی ٹورنامنٹ چھوڑ کر وطن واپس جا چکے ہیں اور اس وقت کئی حلقے آئی پی ایل کو مؤخر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید تحاریر

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے