26 C
Islamabad
ہفتہ, ستمبر 18, 2021

مریم نواز سول سرونٹ سونیا صدف کی حمایت میں بول پڑیں

تازہ ترین

بھارت میں موجود افغان مہاجرین مظاہروں پر مجبور ہو گئے

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود افغان مہاجرین ہفتہ بھر سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے دفتر کے باہر احتجاج...

دنیا کا سب سے بڑا ‘ٹائروں کا قبرستان’ ختم کر دیا گیا

کویت کے صحرا میں 4.2 کروڑ سے زیادہ پرانے ٹائرز ری سائیکل ہونے کے انتظار میں پڑے ہوئے تھے کہ جسے دنیا کا سب...

پاکستان 2023ء میں 5جی لانچ کرے گا

پاکستان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام 2023ء تک ملک میں جدید ترین 5جی ٹیکنالوجی لانے کا ہدف رکھتی ہے۔ ملک میں گزشتہ تین سال...

بٹ کوائن کو بطور کرنسی قبول کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

ایل سیلواڈور لاطینی امریکا میں واقع ایک ملک ہے، جس نے مشہور ڈجیٹل کرنسی 'بٹ کوائن' کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور یہ...
- Advertisement -

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ غیر سجیدہ رویہ اپنانے پر فردوس عاشق اعوان سے معافی کا مطالبہ کردیا، کہا کہ سرکاری سرکاری افسران پر اپنا غصہ نکالنا فرعونیت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ سول سرونٹس اور بیوروکریٹس پڑھ لکھ کر، محنت کر کے، مقابلے کے امتحان پاس کر کے اس مقام تک پہنچتے ہیں، یہ لوگ سلیکٹ ہوکر نہیں آتے۔ وزیر ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو افسران کی تذلیل کا لائسنس مل گیا ہے۔ یہ رعونت قابل قبول نہیں، سونیا صدف سے معافی مانگی جائے۔

مریم نواز نے کہا کہ اپنی ناکامی اور بدترین کارکردگی کا غصہ سرکاری افسران پر نکالنا فرعونیت ہے۔ رمضان بازاروں ميں غير معياری، مہنگی اشياء حکومتی نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، سرکاری افسران آپ کے ذاتی ملازم نہیں ہیں۔ سيالکوٹ کے رمضان بازار ميں خاتون اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ ہونے والا سلوک قابل مذمت ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں سستے رمضان بازاروں میں ناقص اشیاء کی فروخت پر وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اے سی سیالکوٹ سونیا صدف کو سب کے سامنے باتیں سنائی تھیں۔ انہوں نے سونیا صدف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ تمہیں کس بے غیرت نے اسسٹنٹ کمشنر لگا دیا، افسر شاہی کی کارستانیاں حکومت بھگت رہی ہے۔

فردوس عاشق اعون کا برہم ہوتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ آگر آپ اسسٹنٹ کمشنر ہیں تو عوام کا سامنا کریں، ان سے چھپ کیوں رہی ہیں۔ میں نے ہر شہر کے رمضان بازار کا دورہ کیا، ہر جگہ بہترین کام ہورہا ہے، مگر سب سے بُرا حال سیالکوٹ کا ہے۔ انہوں نے سونیا صدف کو کہا کہ آپ کی حرکتیں اسٹنٹ کمشنر والی نہیں ہیں، فردوس عاشق اعوان کی باتیں سن کر سونیا صدف غصے میں بازار سے باہر چلی گئیں۔

دوسری طرف چيف سيكرٹری پنجاب جواد رفيق ملك نے سيالكوٹ واقعہ پر رد عمل ديتے ہوئے كہا ہے كہ سيالكوٹ كے رمضان بازار ميں انتظامی افسر كے ساتھ غير مہذب برتاؤ كی مذمت كرتے ہيں۔ چيف سيكرٹري پنجاب نے كہا كہ اسسٹنٹ كمشنر سونيا صدف اور ديگر انتظامی افسران سخت گرمی اور كورونا وباء كے باوجود فرنٹ لائن پر موجود ہيں۔

مزید تحاریر

بھارت میں موجود افغان مہاجرین مظاہروں پر مجبور ہو گئے

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود افغان مہاجرین ہفتہ بھر سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے دفتر کے باہر احتجاج...

دنیا کا سب سے بڑا ‘ٹائروں کا قبرستان’ ختم کر دیا گیا

کویت کے صحرا میں 4.2 کروڑ سے زیادہ پرانے ٹائرز ری سائیکل ہونے کے انتظار میں پڑے ہوئے تھے کہ جسے دنیا کا سب...

پاکستان 2023ء میں 5جی لانچ کرے گا

پاکستان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام 2023ء تک ملک میں جدید ترین 5جی ٹیکنالوجی لانے کا ہدف رکھتی ہے۔ ملک میں گزشتہ تین سال...

بٹ کوائن کو بطور کرنسی قبول کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

ایل سیلواڈور لاطینی امریکا میں واقع ایک ملک ہے، جس نے مشہور ڈجیٹل کرنسی 'بٹ کوائن' کو قانونی حیثیت دے دی ہے اور یہ...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے