27.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 19, 2021

رواں سال کے آخر تک 7 کروڑ افراد کی ویکسینیشن ہو جائے گی، ڈاکٹر فیصل سلطان

تازہ ترین

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...
- Advertisement -

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں 10 کروڑ آبادی ویکسینیشن کے لیے اہل ہے، یہ کہنا بے بنیاد ہے کہ حکومت ویکسین عطیات کی مد میں لے رہی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کرتے ہوۓ انہوں نے بتایا کہ کئی ممالک نے کورونا ویکسین کی برآمد پر پابندی لگا رکھی ہے۔ حکومت نے ویکسینیشن کا عمل مربوط حکمت عملی کے ساتھ شروع کیا اور آج سے 40 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن شروع ہو رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کہنا بے بنیاد ہے کہ حکومت ویکسین عطیات کی مد میں لے رہی ہے، ہم 3 کروڑ ویکسینز کے معاہدے پر دستخط کرچکے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ویکسین دستیاب ہوگی تو لوگ خرید سکیں گے، 3 کروڑ ویکسین کی خریداری کا معاہدہ ہوچکا ہے۔ ویکسین بنانے والی کمپنی گاوی سے گزشتہ سال سے بات چیت جاری ہے، جون تک 19 ملین ڈوزز حاصل کرلیں گے۔ رواں سال 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے، رواں سال کے آخر تک 7 کروڑ افراد کی ویکسینیشن کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ پاکستان میں 10 کروڑ آبادی ویکسینیشن کے لیے اہل ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید 113 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے، ان میں سے 41 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔ این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا کہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 414 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.74 فیصد ہے۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 50 اموات ہوئیں، خیبرپختونخوا میں 40 اموات، سندھ میں 13، اسلام آباد میں 8، آزاد کشمیر میں 1 اور بلوچستان میں 1 مریض جان کی بازی ہار بیٹھا جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 70 ہوگئی۔

مزید تحاریر

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے