27.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 19, 2021

سکھر-حیدر آباد موٹر وے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دُور

تازہ ترین

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...
- Advertisement -

وفاقی حکومت نے سکھر-حیدر آباد موٹر وے کی تعمیر کی راہ میں حائل تمام مالی و تکنیکی رکاوٹیں دُور کر دی ہیں اور رواں سال اس منصوبے پر پیش رفت کا امکان ہے۔

پبلک-پرائیوٹ پارٹنرشپ شپ اتھارٹی کے ایک حالیہ اجلاس میں جن مختلف معاملات پر بات ہوئی تھی، ان میں سکھر-حیدر آباد موٹر وے منصوبے بھی شامل تھا، جس کے آغاز میں چند مسائل اور رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ لیکن اس تازہ پیش رفت کے بعد اس کی تعمیر کا باضابطہ آغاز جلد ممکن ہے۔

ذرائع کے مطابق 306 کلومیٹرز کی یہ چھ لین کی موٹر وے بلڈ-آپریٹ-ٹرانسفر (BOT) بنیادوں پر تیار کی جائے گی اور منصوبے کی تعمیر کا دورانیہ تین سال ہوگا۔ اس کے علاوہ یہ موٹر وے وزیر اعظم کے اعلان کردہ 446 ارب روپے کے سندھ ترقیاتی پیکیج کے تحت تعمیر کی جائے گی۔

وزیر اعظم نے 16 اپریل کو سندھ کے پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے اس پیکیج کا اعلان کیا تھا، جس میں بجلی کی فراہمی، آب پاشی، کھیلوں کے اور مواصلاتی منصوبے شامل تھے۔

ان منصوبوں میں 2 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی کی بحالی، 14 پاسپورٹ دفاتر کو بہتر بنانا، تقریباً 29 ہزار ایکڑ اراضی کو پانی کی فراہمی کے لیے نئی گاج ڈیم کی تیاری، 306 کلومیٹرز طویل سکھر-حیدر آباد موٹر وے، 160 دیہات کو گیس کی فراہمی اور پسماندہ اضلاع کو سالانہ 30 ہزار نئے بجلی کے کنکشن شامل ہیں۔

اس پیکیج کے تحت روہڑی اور حیدر آباد کے ریلوے اسٹیشن بھی اپگریڈ کیے جائیں گے۔ 52 ارب روپے پسماندہ علاقوں کو بجلی و گیس کی فراہمی پر خرچ ہوں گے۔ وفاقی حکومت نے نئی گاج ڈیم منصوبے کی تکمیل کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح 14 ترجیحی اضلاع میں ایک لاکھ نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی اور 1,30,000 نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی تنصیبات بھی بنائی جائیں گی، جن میں سے 35,000 خواتین ہوں گی۔

اس پیکیج میں 37 لاکھ افراد کے لیے 3G اور 4G انٹرنیٹ سروسز اور 12 لاکھ کے لیے آپٹک فائبر کنیکٹیوٹی متعارف کروانے کو یقینی بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سکھر-حیدر آباد موٹر وے نقل و حمل کی تیز رفتار، مؤثر اور محفوظ سہولیات دے گی۔ اس کا آغاز حیدر آباد میں کراچی-حیدر آباد موٹر وے (M-9) کے نقطہ اختتام سے ہوگا اور یہ موٹر وے روہڑی کے قریب سکھر-ملتان موٹر وے (M-5) کے نقطہ آغاز تک چلے گی۔ راستے میں یہ جام شورو، ٹنڈو آدم، ہالا، شہداد پور، نواب شاہ، مورو، دادو، نوشہرو فیروز، محراب پور، خیر پور اور سکھر سے گزرے گی۔

مزید تحاریر

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے