28.2 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

انتخابی اصلاحات کی کوئی ضرورت نہیں، یہ حکومت کا کام نہیں، شاہد خاقان عباسی

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کی کوئی ضرورت نہیں، الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانا حکومت اور پارلیمنٹ کا کام نہیں، پہلے ٹائیگرز فورس تھی اب فوج کو بلا لیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال میں آٹا دوگنا مہنگا جبکہ بجلی دو سو فیصد مہنگی ہوچکی ہے۔ کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومتی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اور ایس او پیز سے کچھ نہیں ہوگا۔ کیا این سی او سی عوام کو ماسک پہنا سکا؟ پہلے ٹائیگرز فورس تھی اب فوج کو بلا لیا گیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالت میں کیمرے لگا کر دکھائیں کہ نیب کیا کر رہا ہے۔ ایف آئی اے نے عدالت میں کہا کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین صاحب کا نام ڈال کر غلطی ہوگئی۔ احتساب تو ملک کے عوام کا ہو رہا ہے، سرکاری ملازم سے حکومتی عہدیداروں کا سلوک سب نے دیکھا۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملکی صورتحال پر بات کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ خدا کے لیے ویکسین خرید لیں۔ حکومت نے ابھی تک ایک بھی ویکسین نہیں خریدی، ملک میں کورونا پھیل رہا ہے اور لاک ڈاؤن کا خدشہ ہے۔ ویکسین کا اتنا خرچہ ہے جتنا پی آئی اے کو سال میں خسارہ ہوتا ہے ۔

حکومت کی طرف سے انتخابی اصلاحات کی دعوت دیے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانا حکومت اور پارلیمنٹ کا کام نہیں ہے۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے