27.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 19, 2021

الیکشن کمیشن بتائے این اے 249 میں پریزائیڈنگ افسر کو پیسے کس نے بھجوائے، مصدق ملک

تازہ ترین

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...
- Advertisement -

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ کیا دنیا میں کوئی ایسا قانون ہے کہ پریزائڈنگ افسر دھند میں گھم ہوجائے؟ کراچی کے ضمنی انتخاب میں پریزائڈنگ افسر کو فولڈر میں پیسے بھجوائے گئے، یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے پتا کروائے کہ یہ پیسے ہیپلز پارٹی نے بھجوائے یا کسی اور نے۔

نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے این اے 249 انتخابات میں سب نے دیکھا کہ ایک فائل آئی جس میں پیسے پریزائڈنگ افسر کے لیے بھجوائے گئے، کیا کوئی ایسا قانون ہے دنیا میں؟ کون سا ایسا قانون ہے کہ لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کے بیلٹ باکس کے اندر سے 84 ووٹ نکلے اور وہ محمد اسماعیل کے سامنے لکھ دیے گئے۔

مصدق ملک نے کہا کہ کون سا ایسا قانون ہے جس میں اجازت ہے آپ پریذائڈنگ افسر کو پیسے بھیج سکتے ہیں؟ کوئی ایسا قانون ہے جس کے مطابق آپ اے کے 47 لے کر پولنگ اسٹیشن چلے جائیں اور ہر طرف فائرنگ شروع کر دیں؟ کراچی کے ضمنی انتخاب میں پریزائڈنگ افسر کو فولڈر میں پیسے بھجوائے گئے۔ یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے پتا کروائے کہ یہ پیسے ہیپلز پارٹی نے بھجوائے یا کسی اور نے۔

لیگی رہنما کا پاکستان میں بنائے جانے والے وینٹیلیٹرز پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے تو وینٹیلیٹرز حکومت کے اہم وزیر شبلی فراز نہیں مان رہے۔ میرے تو فواد دوست ہیں میں تو انہیں مانتا ہوں لیکن شبلی فراز جب بولتا ہے تو وفاقی حکومت بول رہی ہوتی ہے۔

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر مصدق ملک نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں سات ووٹ والی پارٹی عدم اعتماد اور لانگ مارچ کرنا چاہتی تھی۔ پیپلز پارٹی اسی طرح عدم اعتماد لانا چاہتی ہے جیسے این اے 249 کا الیکشن چوری کیا اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنایا؟ پیپلز پارٹی کے پاس وزیراعظم عمران خان کے ساتھ مل کر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا کوئی جواب ہے اور نہ ہی اے این 249 کی ووٹ چوری کا کوئی جواب۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کو مسلم لیگ ن کے خلاف پی ٹی آئی کی بی ٹیم بننا مبارک ہو۔

مزید تحاریر

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے