29.9 C
Islamabad
بدھ, مئی 19, 2021

دوبارہ گنتی پر پیپلز پارٹی جیتی تو سعید غنی کو ہار پہناؤں گا، مفتاح اسماعیل

تازہ ترین

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...
- Advertisement -

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگر این اے 249 میں دوبارہ گنتی ہوئی اور پیپلز پارٹی فاتح قرار پاتی ہے تو میں خود سعید غنی کے گھر جاکر انہیں ہار پہنا کر آؤں گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کی طرف سے لیگی رہنما پر الزام لگایا گیا کہ مفتاح اسماعیل نے کراچی کے ایک بڑے بزنس مین سے رابطہ کیا اور کہا کہ این اے 249 میں ن لیگی ووٹرز نکلے ہی نہیں تھے۔ شرجیل میمن نے بتایا کہ میری ابھی بریک کے دوران اس بزنس مین سے بات ہوئی ہے، اس نے اپنا نام سامنے نہ لانے کا کہا ہے لیکن ان کے مطابق مفتاح اسماعیل یہ بات مان جائیں گے۔

مفتاح اسماعیل نے جواب میں کہا کہ میں نے کسی بزنس مین سے یہ بات نہیں کی کہ کراچی کے این اے 249 انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے یا ہمارے ووٹرز باہر نہیں نکلے۔ میں ٹی وی پروگرامز پر گیا اور ساتھ سعید غنی بھی تھے، ان کے سامنے یہ بات کھل کر کہی کہ این اے 249 میں باقاعدہ دھاندلی ہوئی ہے۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے انتخاب سے قبل باقاعدہ راشن بیگ تقسیم کیے گئے تھے۔

شرجیل میمن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شاہ زیب خانزادہ کے شو میں سعید غنی کے ہمراہ مفتاح اسماعیل بھی پروگرام میں موجود تھے۔ سعید غنی نے کلمہ پڑھ کر بولا کہ این اے 249 میں دھاندلی نہیں ہوئی لیکن مفتاح اسماعیل نے کلمہ نہیں پڑھا۔ جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں مصدق ملک کے گھر مہمان آیا ہوا تھا، صرف اس بات کو ثابت کرنے کے لیے میں پروگرام میں آیا ہوں اور حلفاً کہتا ہوں کہ کسی شخص کو کبھی یہ نہیں کہا کہ لیگی ووٹر دوران انتخاب باہر نہیں آئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل این اے 249 ضمنی انتخابات کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت ہوئی، ن لیگ نے بغیر دستخط فارم 45 کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ دوبارہ پولنگ کے لیے الگ درخواست دائر کریں گے۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہمارا پہلا مطالبہ ہے، مطمئن نہ ہوئے تو دوبارہ گنتی سے آگے بھی مطالبہ کرسکتے ہیں۔ حتمی نتائج سے پہلے الیکشن کمیشن دوبارہ گنتی کا حکم دے سکتا ہے۔

مزید تحاریر

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے