27.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 19, 2021

وزیراعظم آلو، پیاز، ٹماٹر کی قیمتیں تو سنبھال نہیں پارہے، ملک کیا چلائیں گے؟ بلاول بھٹو

تازہ ترین

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...
- Advertisement -

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خان صاحب اپنی تعریف کے علاوہ کچھ سننے کو تیار نہیں، المیہ یہ ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی کا بھی کوئی امکان نہیں ہے، پاکستان پیپلز پارٹی وفاق میں حکومت بناکر ملک بھر کے مزدوروں کے لیے بے نظیر کارڈ جاری کرے گی۔

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب ہوش کے ناخن لیں، ملک میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 11.1 فیصد جبکہ سالانہ شرح 14.1 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ڈبلیو پی آئی کے مطابق مہنگائی کی شرح 16.6 فیصد جبکہ ایس پی آئی کے مطابق تو ملک میں مہنگائی کی شرح 21.3 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ المیہ یہ ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی کا کوئی امکان نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کا ہر گزرتا دن مہنگائی کا طوفان لارہا ہے۔ جب گندم اور گنا پیدا کرنے والا ملک، چینی اور آٹا درآمد کرے گا تو کیسے ملک چلے گا؟ رمضان کے مقدس مہینے میں مختصر ہوتے افطار کے دسترخوان وزیراعظم کی نااہلی کی داستانیں سنا رہے ہیں۔ عوام اس وزیراعظم کو مہنگائی کی دہائیاں دے رہے ہیں مگر خان صاحب اپنی تعریف کے علاوہ کچھ سننے کو تیار نہیں۔ سندھ حکومت نے کمر توڑ مہنگائی کے دنوں میں بھی بے نظیر مزدور کارڈ کا اجراء کرکے غریبوں کے زخموں پر مرہم رکھا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ جب وزیراعظم عمران خان مہنگائی کی قیامت ڈھا رہے تھے تو پیپلز پارٹی مزدوروں کو بے نظیر کارڈ جاری کرکے ریلیف مہیا کر رہی تھی۔ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق میں حکومت بناکر ملک بھر کے مزدوروں کے لیے بے نظیر کارڈ جاری کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں تو سنبھال نہیں پا رہے، ملک کیا چلائیں گے؟ تیل، گھی، چینی، آٹے، دالوں، پھلوں، سبزیوں اور گوشت سمیت وہ کون سی ایسی شے ہے کہ جس کی قیمت میں اضافہ نہ ہوا ہو؟

دوسری طرف ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قوم سوچ رہی ہے کہ کورونا ہے لیکن کپتان کہتا ہے کہ نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو سب اچھا ہے کی رپورٹ دی جاتی ہے۔ وزیراعظم کو مہنگائی کے حوالے سے اعدادوشمار درست نہیں بتائے جاتے۔ شوکت ترین نے درست کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ غلط تھا۔ اب یہ کہتے ہیں کہ ہم نے ملکی معیشت کو ٹھیک کردیا ہے۔ وزیراعظم کے بازار دورے کے دوران کوئی شخص نظر نہیں آیا، ہوسکتا ہے لوگوں کو بازار آنے ہی نہ دیا ہو۔

مزید تحاریر

تین سال بعد ژوب کے لیے پروازوں کا آغاز

تقریباً تین سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کراچی اور ژوب کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز...

کرونا وائرس کے بعد سمندری طوفان بھی بھارت پہنچ گیا، 24 ہلاک، 100 لاپتہ

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان سے بھارت کے مغربی ساحل پر کم از کم 24 افراد ہلاک اور 100 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے...

مقبوضہ کشمیر، کرونا ویکسین کے حوالے سے بھی امتیازی سلوک کا شکار

‏82 سالہ امینہ بانو بڈگام کے ایک سرکاری ہسپتال کے ویکسینیشن روم میں موجود ہیں تاکہ کووِڈ-19 کی ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوا سکیں...

گوانتانامو کے معمر ترین پاکستانی قیدی کی رہائی کا امکان روشن ہو گیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ سیف اللہ پراچہ بدنامِ زمانہ گوانتانامو قید خانے کے سب سے عمر رسیدہ قیدی ہیں۔ بالآخر 16...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے