28.2 C
Islamabad
پیر, اگست 2, 2021

اسپیکر کو جوتا مارنے کی دھمکی پر شاہد خاقان عباسی کی رکنیت معطلی کا امکان

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...
- Advertisement -

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے شوکاز نوٹس کا تاحال جواب نہ دینے کے باعث ان کی اسمبلی رکنیت معطل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی کو جوتا مارنے کی دھمکی اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق 7 دن میں شاہد خاقان عباسی نے جواب دینا تھا لیکن 10 دن سے زیادہ ہوگئے، شاہد خاقان عباسی نے جواب نہیں دیا۔

قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس معاملے کو ایسے نہیں چھوڑیں گے، منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ شاہد خاقان عباسی کے بارے میں فیصلہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ہوگا۔ اسپیکر قومی اسمبلی، شاہد خاقان عباسی کی رکنیت کو معطل کرکے ایوان میں داخلے پر کچھ روز پابندی لگا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرارداد جیسے ہی ایوان میں پیش کی گئی، لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی اپنی سیٹ سے اٹھے اور اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج شروع کردیا۔ احتجاج کے دوران شاہد خاقان عباسی آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ہم کلام ہوتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو جوتا اتار کر ماروں گا۔

مزید تحاریر

مقبوضہ کشمیر کے تاجر، پاک-بھارت تجارت شروع ہونے کے منتظر

صرف دو سال پہلے عامر عطا اللہ کہتے تھے کہ پاکستانی سرحد کے قریب واقع قصبہ اُڑی میں تاجر کی حیثیت سے ان کا...

گزشتہ 75 سالوں میں آبدوزوں کے صرف 2 شکار، ایک پاکستانی آبدوز نے کیا

دوسری جنگِ عظیم کے دوران دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے میں آبدوزوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ نازی جرمنی کی...

گھانا کی نئی قومی مسجد ایک اہم سیاحتی مقام بن گئی

مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی نئی قومی مسجد ایک مقبول سیاحتی مقام بن گئی ہے اور نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی...

تیل کا اخراج، تاریخ کے سب سے بڑے حادثات

اِس وقت کراچی کے ساحل پر ایک بحری جہاز 'ایم وی ہینگ ٹونگ 77' پھنسا ہوا ہے۔ گو کہ یہ ایک کنٹینر شپ ہے...

جواب دیں

اپنا تبصرہ لکھیں
یہاں اپنا نام لکھئے